لیڈی پولیس

مظفرآباد : لیڈی پولیس اہلکارپیشہ وربھکاری خاتون کا سچ سامنے لے آئیں

مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل) معروف تجارتی مارکیٹ میں لیڈی پولیس کانسٹیبل نے پیشہ ور بھکاری کا بھانڈا پھوڑ دیا۔ 

  مظفرآباد کی مدینہ مارکیٹ میں ایک دلچسپ اور چونکا دینے والا واقعہ پیش آیا جہاں ایک لیڈی پولیس کانسٹیبل نے پیشہ ور بھکاری کا بھانڈا پھوڑ دیا ۔

عینی شاہدین کے مطابق ایک خاتون خود کو معذور ظاہر کر کے راہگیروں سے بھیک مانگ رہی تھی اور لوگوں کی ہمدردی حاصل کر رہی تھی ۔ وہ اس انداز میں بیٹھی ہوئی تھی کہ بظاہر چلنے پھرنے سے قاصر لگ رہی تھی ۔

تاہم موقع پر موجود لیڈی پولیس اہلکار کو اس خاتون کی حرکات پر شک گزرا، جس پر اس نے مداخلت کی ۔ پولیس کی جانب سے پوچھ گچھ اور سختی کے بعد خاتون چند ہی لمحوں میں اپنے قدموں پر کھڑی ہو گئی اور بغیر کسی سہارے کے چلنے لگی ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:عید کا دن مسلمانوں کیلئےخوشیوں کا پیغام لے کر آتا ہے ، وزیر مواصلات

اس منظر کو دیکھ کر وہاں پرموجود شہری حیران رہ گئے اور خاتون کے دعوے کی حقیقت سب کے سامنے کھل کرآ گئی ۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ شہر میں پیشہ ور بھکاریوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، جس سے نہ صرف عوام کو دھوکہ دیا جا رہا ہے بلکہ حقیقی مستحق افراد بھی متاثر ہو رہے ہیں ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ایسے عناصر کے خلاف مؤثر کارروائی وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ معاشرے میں اس رجحان کی حوصلہ شکنی کی جا سکے ۔

واضح رہے کہ مظفرآباد میں دفعہ 144 نافذ ہے، جس کے تحت بھیک مانگنے جیسی سرگرمیوں پر پابندی عائد کی جا سکتی ہے، مگر اس پر مکمل عملدرآمد نظر نہیں آ رہا ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:مسلمانوں سے مذہبی ہم آہنگی کی نادر مثال، جے سوریا کاخوبصورت عمل سوشل میڈیا پر وائرل

شہریوں نے ضلعی انتظامیہ اور پولیس سے مطالبہ کیا ہے کہ پیشہ ور بھکاریوں کیخلاف سخت اقدامات کیے جائیں اور اس قانون پر مؤثر انداز میں عملدرآمد یقینی بنایا جائے تاکہ عوام کو اس دھوکہ دہی سے بچایا جا سکے ۔

Scroll to Top