مظفرآباد (کشمیر ڈیجیٹل) آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن نے 19 مارچ 2026 تک ملک بھر میں سونے کی تازہ قیمتوں کا اعلان کر دیا ہے، جس کے مطابق سونے کے نرخوں میں نمایاں استحکام دیکھا جا رہا ہے ۔
ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 513,998 روپے مقرر کی گئی ہے۔
10 گرام سونے کی قیمت 440,680 روپے ہے ۔ اسی طرح 22 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 471,162 روپے اور 10 گرام کی قیمت 403,954 روپے ریکارڈ کی گئی ہے ۔
مزید برآں، 21 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت تقریباً 403,954 روپے جبکہ 10 گرام کی قیمت 388,972.5 روپے بتائی گئی ہے ۔
18 قیراط سونے کے نرخ بھی جاری کیے گئے ہیں، جس کے مطابق فی تولہ قیمت 388,875 روپے اور 10 گرام کی قیمت 333,405 روپے ہے ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:ہنڈا نے عیدالفطر کے موقع پر گاڑیوں پر خصوصی آفر لگا دی
فی گرام کے حساب سے دیکھا جائے تو 24 قیراط سونا 44,068 روپے فی گرام میں دستیاب ہے جبکہ دیگر قیراط کے حساب سے قیمتیں اسی تناسب سے کم ہو جاتی ہیں ۔
آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں بھی سونے کی قیمتیں ملک کے دیگر بڑے شہروں کے برابر رہیں ۔
کراچی، لاہور، اسلام آباد، ملتان اور پشاور سمیت تمام بڑے شہروں میں 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 513,998 روپے اور 22 قیراط کی 471,162 روپے یکساں رپورٹ کی گئی ہے ۔
ماہرین کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں معمولی اتار چڑھاؤ اور ڈالر کی قدر میں تبدیلی مقامی مارکیٹ پر اثر انداز ہوتی ہے ۔ اسی وجہ سے سونے کے نرخ روزانہ کی بنیاد پر تبدیل ہو سکتے ہیں ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:ایرانی حملے: عالمی مارکیٹ میں ہلچل ،آئل 119 ڈالر فی بیرل اضافہ
شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ خرید و فروخت سے قبل مستند صرافہ بازار سے تازہ ترین نرخ ضرور معلوم کریں تاکہ کسی بھی ممکنہ نقصان سے بچا جا سکے ۔




