گیس کے شعبے سے بڑی خوشخبری! بڑا ذخیرہ دریافت ہوگیا

پاکستان کے شعبہ توانائی کے لیے ایک بڑی اور خوش آئند خبر سامنے آئی ہے، جہاں ضلع گھوٹکی میں گیس کا ایک وسیع ذخیرہ دریافت کر لیا گیا ہے۔ یہ اہم کامیابی ‘ماری انرجیز’ نے حاصل کی ہے، جس کے بعد کمپنی نے اپنے تمام شیئر ہولڈرز کو اس بڑی پیشرفت سے باقاعدہ طور پر آگاہ کر دیا ہے۔

ماری انرجیز کے مطابق، گھوٹکی میں واقع ‘شمس ون’ نامی کنویں کی کھدائی کے دوران 3075 میٹر کی گہرائی پر رواں سال جنوری میں گیس کے آثار ملے تھے۔ کامیاب آزمائش کے بعد یہ بات سامنے آئی ہے کہ اس کنویں سے یومیہ 4 کروڑ 80 لاکھ اسٹینڈرڈ کیوبک فٹ گیس حاصل کی جا سکے گی۔ واضح رہے کہ یہ کنواں 100 فیصد ماری انرجیز کی ملکیت ہے اور اس کی تمام تر نگرانی کمپنی خود کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے کے نرخ زمین پر آگئے، ایک تولہ سونا 24 ہزار 300 روپے سستا

معاشی ماہرین اور توانائی کے شعبے سے وابستہ افراد کا کہنا ہے کہ اس نئی دریافت سے ملک میں گیس کی طلب اور رسد کے درمیان موجود بڑے فرق کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔ گیس کے اس بڑے ذخیرے کی بدولت صنعتی اور گھریلو صارفین کی ضروریات کو بہتر طریقے سے پورا کیا جا سکے گا، جو ملکی معیشت کے لیے ایک مثبت قدم ثابت ہوگا۔

مزید پڑھیں: تیل کے ذخائر کتنے ہیں اور معیشت کی صورتحال کیا ہے؟ وزارت خزانہ نے بتادیا

Scroll to Top