وادی لیپہ: زائد کرایہ وصول کرنے والوں کے خلاف اسسٹنٹ کمشنر کا بڑا کریک ڈاؤن

لیپہ: وادی لیپہ میں ٹرانسپورٹ کرایوں میں خود ساختہ اضافے اور مسافروں سے زائد وصولی کے خلاف اسسٹنٹ کمشنر و ٹریفک مجسٹریٹ لیپہ نے سخت کریک ڈاؤن کا آغاز کر دیا ہے۔ عوامی شکایات پر فوری کارروائی کرتے ہوئے انتظامیہ نے نہ صرف زائد کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کو لگام ڈالی بلکہ ایک متاثرہ مسافر کو موقع پر ہی اضافی رقم واپس دلوائی۔

ٹریفک مجسٹریٹ لیپہ کی جانب سے کی گئی اس کارروائی کے دوران ایک مسافر کا گمشدہ سامان بھی انتھک محنت کے بعد برآمد کروا کر اس کے حوالے کیا گیا۔ انتظامیہ نے اس موقع پر واضح پیغام دیا ہے کہ زائد کرایہ وصولی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور قانون ہاتھ میں لینے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف سخت قانونی کارروائی جاری رہے گی۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کسی بھی مسافر کے ساتھ ناانصافی ہونے نہیں دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: بھمبر: چیئرمین بلدیہ کا شہر کو صاف ستھرا بنانے کیلئے بڑا قدم، جامع ‘پلان آف ایکشن’ تیار

اسسٹنٹ کمشنر لیپہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ایک باشعور شہری ہونے کا ثبوت دیں اور جہاں بھی زائد کرایہ طلب کیا جائے، فوری طور پر انتظامیہ کو آگاہ کریں تاکہ بروقت کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔

مزید پڑھیں: علی لاریجانی کیسے ٹریک ہوئے اور شہید کر دیے گئے؟ مخبری سے میزائل حملے تک کےحقائق سامنے آگئے

Scroll to Top