الیکشن کمیشن : اکمل سرگالہ، غلام محی الدین دیوان،محمداقبال اسمبلی سے فارغ

مظفرآباد (کشمیر ڈیجیٹل)آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن نے ‘آزاد جموں و کشمیر الیکشنز ایکٹ 2020’ کے تحت حاصل اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے قانون ساز اسمبلی کے تین ارکان کی رکنیت معطل کرنے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق یہ سخت قانونی کارروائی مالی سال 2024-25 کے لیے اپنے اور اپنے زیرِ کفالت اہل خانہ کے اثاثہ جات کے گوشوارے مقررہ مدت کے اندر جمع نہ کرانے کی پاداش میں عمل میں لائی گئی ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق ان ارکان کو جنوری اور فروری 2026 میں متعدد بار یاد دہانی کرائی گئی تھی اور اضافی وقت بھی فراہم کیا گیا تھا

مزید یہ بھی پڑھیں:گھروں کی تعمیر کے لیے قرض کی سہولت عام آدمی تک پہنچائی جائے،وزیراعظم شہباز شریف کا بڑا حکم

، تاہم ان کی جانب سے مسلسل غفلت برتی گئی۔
معطل ہونے والے ارکان میں حلقہ ایل اے-37 (جموں-4) سے ممبر قانون ساز اسمبلی محمد اکمل سرگالہ، حلقہ ایل اے-41 (ویلی-2) سے غلام محی الدین دیوان اور مخصوص نشست برائے اوورسیز پاکستانی سے منتخب ہونے والے ممبر اسمبلی محمد اقبال شامل ہیں۔

آزادکشمیر الیکشن، ووٹرز اندراج کیلئے گائوں کی سطح پر کیمپس لگانے کی ہدایت

تفصیلات کے مطابق آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری ہونے والی پریس ریلیز کے مطابق آزاد جموں و کشمیر الیکشنز ایکٹ 2020 ء کی دفعہ 78 کی ذیلی دفعہ (4) کی منشاء کے مطابق ہر رکن اسمبلی پر لازم ہے کہ وہ ہر سال 30 جون سے پہلے کے اپنے اور اپنی زیر کفالت بیوی بچوں کے اثاثہ جات کی تفصیل جمع کروائے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے کہا گیا تھا کہ اسی سال 31 دسمبر سے قبل آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن کے پاس جمع کروائیں۔

کمیشن ہذا نے متذکرہ بالا قانون کی رو سے جملہ اراکین اسمبلی کو 05 جنوری 2026 و پریس ریلیز مورخہ 24 فروری 2026ء یادہانی جاری کی گئیں جن میں مزید 10 ایام کا وقت دیتے ہوئے تحریر کیا تھا

انہیں باور کیا گیا تھا کہ وہ تحت قانون اپنے سالانہ اثاثہ جات کی تفصیل آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن میں بہر صورت جمع کروائیں بصورت دیگر تحت قانون آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی سے ان کی رکنیت معطل کر دی جائے گی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:حکومت آزاد کشمیر کا عید الفطر پر 2 سرکاری چھٹیوں کا اعلان، باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری

لیکن ابھی تک 03 اراکین اسمبلی محمد اکمل سر گالہ حلقہ ایل اے – 37 جموں – 4، غلام محی الدین دیوان حلقہ ایل اے 41 ویلی 2 اور محمد اقبال مخصوص نشست برائے اوور سیز پاکستانی نے اپنے اثاثہ جات برائے مالی سال 2024-25 کی تفصیل الیکشن کمیشن میں جمع نہیں کروائی۔

بحالات بالا آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن بمنشاء آزاد جموں و کشمیر الیکشنز ایکٹ 2020ء کی دفعہ 78 کی ذیلی دفعہ 6 کی رو سے اراکین اسمبلی محمد اکمل سر گالہ حلقہ ایل اے 37 جموں 4، غلام محی الدین دیوان حلقہ ایل اے – 41 ویلی 2، محمد اقبال مخصوص نشست برائے اور سیز پاکستانی کی رکنیت معطل کرتے ہوئے نو ٹیفکیشن جاری کر دیا ۔

اراکین اسمبلی کی رکنیت اس وقت تک معطل رہے گی جب تک وہ اپنے اثاثہ جات برائے مالی سال 2025-2024 کی تفصیل الیکشن کمیشن میں جمع نہیں کرواتے ۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز میں واضح کیا گیا ہے کہ ان تینوں ارکان کی رکنیت اس وقت تک معطل رہے گی جب تک وہ اپنے اثاثہ جات کی مکمل تفصیلات کمیشن کے پاس جمع نہیں کروا دیتے۔ اس معطلی کے بعد یہ ارکان اب اسمبلی کی کسی بھی کارروائی یا اجلاس میں حصہ لینے کے اہل نہیں رہے ہیں۔

دوسری جانب، آزاد کشمیر الیکشن کمیشن میں سیاسی جماعتوں کی رجسٹریشن کے حوالے سے بھی اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ پی ٹی آئی آزاد کشمیر کی رجسٹریشن کے کیس کی سماعت بدھ کے روز مقرر تھی، تاہم ریکارڈ کی جانچ پڑتال کا عمل مکمل نہ ہونے کے باعث سماعت مؤخر کر دی گئی ہے۔ کمیشن نے پارٹی اخراجات اور آڈٹ سے متعلق معاملات پر دوبارہ نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے،

جس کے بعد اب یہ معاملہ عید کے بعد سماعت کے لیے مقرر کیا جائے گا۔ فی الوقت آزاد کشمیر میں مسلم لیگ (ن)، پیپلز پارٹی، مسلم کانفرنس اور جماعت اسلامی پہلے ہی رجسٹرڈ ہیں، جبکہ جے کے پی پی اور پی ٹی آئی کے کیسز زیرِ سماعت ہیں۔

Scroll to Top