پی ایس ایل 11: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اپنی نئی ٹیم مینجمنٹ کا اعلان کر دیا

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے گیارہویں سیزن کے لیے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اپنی ٹیم مینجمنٹ کے ناموں کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے۔ اس بار بھی ٹیم کی قیادت سعود شکیل کے سپرد کی گئی ہے اور وہ بطور کپتان اپنی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔

مینجمنٹ میں شامل دیگر اہم ناموں میں سرفراز احمد کو ٹیم ڈائریکٹر جبکہ معین خان کو ہیڈ کوچ کے عہدے پر برقرار رکھا گیا ہے۔ ٹیم کی کوچنگ کے شعبے میں مزید تقرریاں بھی کی گئی ہیں جن کے مطابق اقبال امام کو اسسٹنٹ کوچ اور سابق فاسٹ بولر وہاب ریاض کو بولنگ کوچ کی ذمہ داری دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل، حیدرآباد ہیوسٹن کنگز مین کی کپتانی غیر ملکی کرکٹر نے سنبھال لی

اس کے علاوہ اعظم خان پی ایس ایل 11 میں بھی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مینیجر کے طور پر کام جاری رکھیں گے۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل 11،پشاور زلمی نے اہم غیر ملکی کھلاڑی کو سائن کر لیا

Scroll to Top