آزادکشمیر میں بجلی سستی کرانے میں عوامی ایکشن کمیٹی کا کوئی کردار نہیں ، ن لیگی رہنماشفقت چوہدری کا اہم انکشاف

مظفرآباد (کشمیر ڈیجیٹل)عوامی ایکشن کمیٹی نے بجلی سستی نہیں کروائی بلکہ مسلم لیگ ن اور وزیراعظم پاکستان میاں شہبازشریف نے خوشی سے بجلی سستی کی ، احتجاج کرنا جمہوری معاشرے میں کوئی برائی نہیں ۔مگر حقوق کے نام پر انتشار ناقابل برداشت ہے ۔

مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما چوہدری شفقت نے کشمیر ڈیجیٹل کے پروگرام میں سیداشفاق ایڈووکیٹ سے گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ ابھی عوامی ایکشن کمیٹی کے مظاہرین راولاکوٹ میں تھے تو حکومت نے 23 ارب روپے حکومت نے ریلیف دینے کیلئے مان لئے ۔

مسلم لیگ ن حکومت کے ساتھ نہیں بلکہ چند ایم ایل ایز حکومت کیساتھ کھڑے ہیں ۔ اس وزیراعظم کا ساتھ کیسے دیں جس نے اقتدار سنبھالنے کے بعد ریاست کے اندر تفریق پیدا کی۔

ایک سوال کے جواب میں شفقت چوہدری کا کہنا تھا کہ حلقہ کھاوڑہ میں آج تک سیاست کسی منشور پر نہیں بلکہ وہاں برادریوں کی بنیاد پر الیکشن لڑا گیا۔عوامی ایکشن کمیٹی کم بجلی سستی کروانے میں کوئی کردار نہیںیہ مسلم لیگ ن اور وزیراعظم پاکستان میاں شہبازشریف نے خوشی سے آزادکشمیر عوام کیلئے بجلی سستی کرنے کیلئے 26 ارب روپے جاری کئے۔اور حکومت پاکستان نے حامی بھرلی
آزاد کشمیر : برفباری کا سلسلہ جاری، پیر چناسی میں پھنسے 22 سیاحوں کو ریسکیو کرلیا

 

Scroll to Top