ایرانی وزیر خارجہ کا اردو میں اہم بیان: پاکستان کی حمایت پر شکریہ ادا کر دیا

تہران: ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے سوشل میڈیا پر اردو زبان میں ایک بیان جاری کیا ہے جس میں انہوں نے مشکل گھڑی میں ایران کے ساتھ کھڑے ہونے پر حکومتِ پاکستان اور پاکستانی عوام کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ہے۔

پاکستان کی حمایت کا اعتراف:

عباس عراقچی نے اپنے پیغام میں کہا کہ ان بابرکت اور روحانی لمحات میں وہ پاکستانی حکومت اور عوام کے مشکور ہیں جنہوں نے امریکہ اور صہیونی رجیم کی جارحیت کے مقابلے میں ایرانی حکومت اور عوام کے ساتھ اپنی یکجہتی اور حمایت کا بھرپور اظہار کیا۔ انہوں نے پاکستانی عوام کے اس جذبے کو سراہتے ہوئے اسے دونوں ممالک کے گہرے تعلقات کا عکاس قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں: ایران کسی ایسے معاہدے تک پہنچنے کیلئے تیار نہیں جس سے جنگ ختم ہو، ڈونلڈ ٹرمپ

ثابت قدمی اور استقامت کا اظہار:

ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ اللہ تعالیٰ پر کامل توکل کے ساتھ ایران کھڑا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ایران اپنی حاکمیت اور علاقائی سالمیت کے دفاع کے لیے کھڑا ہے۔

مزید پڑھیں: ایران حملوں کے تناظر میں سوئٹزرلینڈ کا امریکا کو فضائی راہداری دینے سے انکار

Scroll to Top