تین ون ڈے میچز کی سیریز کے آخری اور فیصلہ کن میچ میں بنگلادیش نے پاکستان کو جیت کیلئے 291 رنز کا ہدف دیا ۔ میزبان ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 290 رنز اسکور کیے۔
بنگلادیش کی جانب سے بازتنزید حسن نے شاندار 107 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کو مضبوط بنیاد فراہم کی، لٹن داس نے 41، سیف حسن نے 36 اور نجم الحسن شانتو نے 27 رنز بنائے ۔ توحید ہریدوئے نے 44 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ٹیم کا اسکور 290 تک پہنچایا۔
پاکستان کی جانب سے بولنگ میں حارث رؤف نے سب سے زیادہ 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ شاہین شاہ آفریدی اور ابرار احمد کے حصے میں ایک ، ایک وکٹ آئی۔
مزید یہ بھی پڑھیں: چیمپیئنز ٹرافی کے ہیرو اور سابق کپتان سرفراز احمد کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
میچ میرپورشیر بنگلہ اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے ، جہاں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ۔
کپتان شاہین آفریدی کے مطابق ٹیم کے دو کھلاڑی، شمائل حسین اور حسین طلعت انجری کے باعث میچ سے باہر ہیں ۔
غازی غوری اور سعد مسعود نے اپنی ون ڈے ڈیبیوکیا ۔ سعد مسعود کو حارث رؤف نے اور غازی غوری کو محمد رضوان نے ڈیبیو پر کیپ پہنائی ۔
پاکستان کی جانب سے تیسرے ون ڈے کے لیے منتخب ٹیم میں صاحبزادہ فرحان، معاذ صداقت، غازی غوری، محمد رضوان، سلمان آغا، عبدالصمد، سعد مسعود، فہیم اشرف، شاہین آفریدی، حارث رؤف اور ابرار احمد شامل ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:پی ایس ایل 11 کی ٹرافی حیدرآباد کے مختصر دورے کے بعد کراچی پہنچا دی گئی
واضح رہے کہ پاکستان نے سیریز کے دوسرے ون ڈے میں بنگلادیش کو ڈک ورتھ لوئیس میتھڈ کے تحت 128 رنز سے شکست دی تھی جبکہ پہلے میچ میں بنگلادیش نے پاکستان کو بُری شکست سے دوچار کیا تھا ۔




