اسلام آباد ( کشمیر ڈیجیٹل)آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے نومنتخب صدر عبدالرزاق سیال، سیکرٹری جنرل ڈاکٹر فرقان راؤ سمیت دیگر تمام نومنتخب عہدیداران کو دلی مبارکباد پیش کی ہے ۔
اپنے تہنیتی پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ صحافت ریاست اور معاشرے کا ایک اہم ستون ہے اور صحافی معاشرے میں شعور، آگاہی اور جمہوری اقدار کے فروغ میں بنیادی کردار ادا کرتے ہیں ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور کا 10 مارچ سے فائیوجی لانچ کرنے کا اعلان
انہوں نے کہا کہ نیشنل پریس کلب اسلام آباد ملک کے صحافیوں کا ایک اہم اور مؤثر فورم ہے جہاں سے آزادیٔ صحافت، جمہوری روایات اور عوامی مسائل کے حل کے لیے آواز بلند کی جاتی ہے ۔
وزیراعظم نے اس امید کا اظہار کیا کہ نومنتخب قیادت صحافی برادری کے مسائل کے حل ، پیشہ ورانہ معیار کے فروغ اور آزادیٔ اظہار کے تحفظ کے لیے بھرپور کردار ادا کرے گی ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:وزیر اعظم فیصل ممتاز راٹھور سے صاحبزادہ پیر سید شبیر احمد بخاری کی اسلام آباد میں اہم ملاقات
انہوں نے کہا کہ صحافی معاشرے کی آنکھ اور کان ہوتے ہیں جو عوام اور ریاستی اداروں کے درمیان رابطے کا مؤثر ذریعہ بنتے ہیں ۔
ان کا مزید یہ بھی کہنا تھا کہ ذمہ دار اور تعمیری صحافت معاشرے کی ترقی اور جمہوری استحکام کے لیے ناگزیر ہے ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:اوور سیز کانفرنس ،وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور کی عوامی ایکشن کمیٹی کو مذاکرات کی دعوت
وزیراعظم نے این پی سی کے نومنتخب عہدیداران کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے صحافتی برادری کی فلاح و بہبود اور پیشہ ورانہ ترقی کیلئےمؤثر اقدامات کریں گے ۔




