عید کی تعطیلات میں بالائی علاقوں میں موسلا دھار بارش اور ژالہ باری کا امکان

اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے عیدالفطر کے موقع پر ملک کے مختلف حصوں میں موسم کی صورتحال تبدیل ہونے کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق عید سے قبل اور عید کی تعطیلات کے دوران ملک کے بالائی علاقوں میں بارشوں کا قوی امکان ہے، جبکہ بعد ازاں یہ سلسلہ ملک کے دیگر حصوں تک بھی پھیل سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شمالی کوریا کی سمندر میں میزائلوں کی بوچھاڑ؛ امریکہ اور جنوبی کوریا کو ‘خوفناک نتائج’ کی وارننگ

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ایک نیا موسمی نظام پاکستان کے شمالی علاقوں میں داخل ہونے والا ہے، جس کے اثرات سب سے پہلے بالائی اور پہاڑی علاقوں میں محسوس کیے جائیں گے۔ ان علاقوں میں بارش کے ساتھ ساتھ تیز ہوائیں چلنے، بعض مقامات پر موسلا دھار بارش اور ژالہ باری کی بھی توقع ہے۔ اس موسمی تبدیلی کے باعث درجہ حرارت میں نمایاں کمی آئے گی اور موسم خوشگوار و ٹھنڈا ہو جائے گا۔ بالائی علاقوں کے علاوہ شہری علاقوں میں بھی ہلکی سے درمیانی بارش متوقع ہے۔

ماہرینِ موسمیات نے عوام کو خراب موسم کے دوران احتیاط برتنے کا مشورہ دیا ہے۔ خاص طور پر وہ لوگ جو عید کی چھٹیوں میں پہاڑی علاقوں کا رخ کرنا چاہتے ہیں، انہیں زیادہ محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ سفر کرنے والے افراد کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ گاڑی کی رفتار کم رکھیں اور سفر شروع کرنے سے پہلے موسم کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ رہیں۔

مزید پڑھیں: آزاد کشمیر سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

Scroll to Top