عوام کے لیے بڑا ریلیف: پاسپورٹ دفاتر کے اوقات کار تبدیل

اسلام آباد: ڈائریکٹوریٹ جنرل آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹ نے عوام کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے پاسپورٹ دفاتر کو ہفتے میں 5 دن کھلا رکھنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

اب پرانے معمول کے مطابق پیر سے جمعہ تک پاسپورٹ آفس کی تمام فیلڈ فارمیشنز اور دفاتر کھلے رہیں گے۔ اس سے پہلے ایک پبلک نوٹس کے ذریعے اعلان کیا گیا تھا کہ پاسپورٹ دفاتر ہفتے میں صرف 4 دن کام کریں گے، لیکن اب اس فیصلے کو تبدیل کر کے دوبارہ 5 دن کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاسپورٹ دفاتر کے اوقات کار تبدیل،نیا شیڈول جاری

یاد رہے کہ یہ تبدیلیاں مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال کی وجہ سے کی گئی تھیں۔ وزیراعظم نے ملک میں توانائی کے ممکنہ بحران سے نمٹنے کے لیے ایک کفایت شعاری پلان دیا تھا۔ اس پلان کے تحت پہلے یہ طے ہوا تھا کہ ہفتے میں صرف 4 دن کام ہوگا اور 50 فیصد ملازمین گھر سے کام یعنی ورک فرام ہوم کریں گے۔

اسی کفایت شعاری پالیسی کے تحت مزید اقدامات بھی کیے گئے ہیں جن میں تعلیمی اداروں کو 16 مارچ سے 31 مارچ تک بند رکھنے کا فیصلہ شامل ہے۔ اس کے علاوہ سرکاری اور نجی دفاتر کے اوقات کار بھی بدل دیے گئے ہیں اور سرکاری افسران کے فیول کوٹے میں بھی کمی کر دی گئی ہے۔ تاہم پاسپورٹ بنوانے والوں کی سہولت کے لیے اب دفاتر پیر سے جمعہ تک مکمل فعال رہیں گے۔

مزید پڑھیں: غیرقانونی گرفتاریاں،افغان پاسپورٹ ہولڈرز کے امریکا میں داخلے پر پابندی کا انتباہ

Scroll to Top