این پی سی

نیشنل پریس کلب الیکشنز، سیکرٹری کی نشست پر جرنلسٹس پینل کو شکست ، ڈاکٹر فرقان راؤ کامیاب قرار

اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل) نیشنل پریس کلب (NPC) کے حالیہ الیکشنز میں سیکرٹری کی نشست پر جرنلسٹس پینل کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

جرنلسٹس پینل کے امیدوار خالد محمود 998 ووٹ حاصل کرنے کے باوجود کامیاب نہیں ہو سکے، جبکہ ڈیموکریٹک الائنس کے ڈاکٹر فرقان راؤ 1025 ووٹ لے کر سیکرٹری کے عہدے پر کامیاب قرار پائے ۔ ووٹوں کا فرق صرف 27 تھا، جس نے اس نشست کو صحافتی حلقوں میں اپ سیٹ کے طور پر سامنے لا دیا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد میں ٹریفک الرٹ، کئی اہم شاہراہیں بند کردی گئیں

ابھی تک دو دیگر نشستوں کے نتائج بھی سامنے آ چکے ہیں۔ جرنلسٹس پینل کی جوائنٹ سیکریٹری شکیلہ جلیل اور فنانس سیکریٹری عابد عباسی دونوں کامیاب ہوئے ۔ شکیلہ جلیل اور عابد عباسی نے بالترتیب 400 اور 30 ووٹوں کے مارجن سے اپنی نشستیں جیتیں۔

صحافتی حلقوں میں اس الیکشن کے نتائج کافی بحث کا موضوع بنے ہوئے ہیں، خاص طور پر سیکرٹری کی نشست پر جرنلسٹس پینل کی شکست ایک اہم تبدیلی کے طور پر دیکھی جا رہی ہے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:کوہاٹ ،افواج پاکستان نے افغانی فتنہ الخوارج کے تین ڈرون الیکٹرومیگنیٹک ٹیکنالوجی سے مار گرائے

الیکشن تفصیلات کے مطابق کامیاب سیکرٹری کے اُمیدوارڈاکٹر فرقان راؤ (ڈیموکریٹک الائنس)نے1025 ووٹ اورناکام اُمیدوار خالد محمود (جرنلسٹس پینل) نے 998ووٹ، ووٹوں کا فرق 27 ووٹوں کا ہے ۔

جوائنٹ سیکرٹری شکیلہ جلیل (جرنلسٹس پینل) کامیا ب ،فنانس سیکرٹری عابد عباسی (جرنلسٹس پینل) بھی کامیاب قرار پائے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ایران کو ایٹمی طاقت بننے سے روکنا امریکی ترجیحات میں شامل ہے،ڈونلڈ ٹرمپ

Scroll to Top