کوہاٹ، 13 مارچ 2026: افغان طالبان کے حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ FAK نے آج کوہاٹ میں تین ابتدائی ڈرونز کے ذریعے حملے کی کوشش کی، تاہم پاکستان کی سکیورٹی فورسز کی بروقت اور مؤثر کارروائی کے باعث یہ حملہ ناکام ہو گیا ۔
حکام کے مطابق ڈرونز کو افواج پاکستان نے افغانی فتنہ الخوارج کے تین ڈرون الیکٹرومیگنیٹک ٹیکنالوجی سے مار گرائے گرایا جس کے نتیجے میں دو شہری زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر طبی امداد فراہم کی گئی اور ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔
پاکستانی سکیورٹی فورسز نے واقعے کے بعد علاقے میں مکمل چوکسی برقرار رکھی ہے اور FAK سمیت افغان طالبان کے حامی دہشت گرد گروہوں کی ممکنہ مزید کارروائیوں کی روک تھام کے لیے اضافی حفاظتی اقدامات کر دیے ہیں ۔
حکام نے زور دیا ہے کہ پاکستان میں کسی بھی دہشت گردانہ کارروائی کا مؤثر اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا اور اس سلسلے میں افغانستان میں موجود دہشت گرد پناہ گاہوں اور طالبان حمایتی ڈھانچوں کو بھی نشانہ بنایا جائے گا ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:سکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی، افغانستان سے دراندازی کی کوشش ناکام، دو خوارج ہلاک
سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ FAK گروہ افغان طالبان کے تعاون سے پاکستان میں مختلف علاقوں میں دہشت گردانہ کارروائیاں کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے تاہم پاکستانی فورسز کی جدید نگرانی اور مؤثر دفاعی اقدامات کے باعث بیشتر حملے ناکام بنائے جا چکے ہیں ۔
فورسز نے عوام کو ہدایت کی ہے کہ وہ غیر معمولی سرگرمیوں سے آگاہ کریں اور بلا ضرورت عوامی مقامات پر جمع نہ ہوں ۔ یہ واقعہ پاکستان کی سکیورٹی فورسز کی استعداد اور دہشت گردوں کے خلاف بھرپور جواب دینے کی عزم کو اجاگر کرتا ہے ۔
حکام نے یقین دلایا ہے کہ دہشت گردی کے کسی بھی واقعے کو نظرانداز نہیں کیا جائے گا اور ملک کے ہر حصے میں قانون و امن کے قیام کے لیے بھرپور اقدامات جاری رکھے جائیں گے ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:بلوچستان : سکیورٹی فورسز کی بڑی کامیابی، فتنہ الہندوستان کے 15 دہشتگرد ہلاک، ٹھکانے اڑا دیئے
پاکستانی فورسز کی یہ حکمت عملی نہ صرف دہشتگردوں کے منصوبوں کو ناکام بناتی ہے بلکہ عام شہریوں کی حفاظت کو بھی یقینی بناتی ہےاورملک کے اندرونی استحکام کو مضبوط کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے ۔




