کراچی: ملک بھر میں سونے کی قیمتوں کو جیسے پر لگ گئے ہیں، آج فی تولہ سونے کی قیمت میں مزید 3700 روپے کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق، اس حالیہ اضافے کے بعد ایک تولہ سونے کی قیمت 5لاکھ 43 ہزار 262 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں سونا ایک بار پھر مہنگا، فی تولہ قیمت میں 6200 روپے کا بڑا اضافہ
ایسوسی ایشن کا بتانا ہے کہ 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 3172 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد یہ 4لاکھ 65 ہزار 759 روپے کا ہو گیا ہے۔ مقامی مارکیٹ میں قیمتوں کے اس چڑھاؤ کی بڑی وجہ عالمی منڈی میں ہونے والی تبدیلی ہے، جہاں سونے کی قیمت 37 ڈالر فی اونس اضافے کے ساتھ 5205 ڈالرز تک پہنچ گئی ہے۔ سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافے نے خریداروں اور جیولرز میں تشویش کی لہر دوڑا دی ہے۔




