مظفر آباد: یونیورسٹی آف آزاد جموں و کشمیر (UAJK) نے تمام تعلیمی سرگرمیاں آن لائن منتقل کرنے کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔
رجسٹرار آفس سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق، 16 مارچ 2026 سے یونیورسٹی کی تمام کلاسز اور تعلیمی سرگرمیاں آن لائن موڈ پر منعقد کی جائیں گی۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کی زیر صدارت قومی کفایت شعاری پالیسی اجلاس ، تنخواہوں، مراعات میں کمی کا عندیہ
وائس چانسلر کی منظوری سے جاری ہونے والے اس حکم نامے میں تمام شعبہ جات کے سربراہان اور ڈینز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ آن لائن کلاسز کے شیڈول اور طریقہ کار کو فوری طور پر حتمی شکل دیں تاکہ تعلیمی عمل بلا تعطل جاری رہ سکے۔ یونیورسٹی انتظامیہ نے طلبا کو ہدایت کی ہے کہ وہ ٹائم ٹیبل اور آن لائن پلیٹ فارمز سے متعلق تازہ ترین معلومات کے لیے اپنے متعلقہ شعبوں سے رابطے میں رہیں۔




