ایران جنگ کا 11واں روز: مشیروں کی ٹرمپ کو فوجی آپریشن ختم کرنے کی تجویز

واشنگٹن: ایران کے خلاف امریکی فوجی آپریشن “ایپک فیوری” اپنے 11ویں روز میں داخل ہو گیا ہے، تاہم تازہ ترین اطلاعات کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ اس کارروائی کو جلد سمیٹنے پر غور کر رہے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر کے قریبی مشیروں نے نجی طور پر مشورہ دیا ہے کہ ایک واضح حکمتِ عملی کے تحت امریکہ کو اس جنگ سے نکالنے کا منصوبہ پیش کیا جائے کیونکہ امریکی فوج اپنے بڑے مقاصد حاصل کر چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آبنائے ہرمز میں مائنز بچھانے والی 16 ایرانی کشتیاں تباہ:امریکی سینٹرل کمانڈ کا دعویٰ

دوسری جانب، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 100 ڈالرز فی بیرل سے تجاوز کر جانے کے بعد امریکی معیشت پر دباؤ بڑھ گیا ہے۔ حالیہ سروے کے مطابق 53 فیصد امریکی ووٹرز اس فوجی کارروائی کے خلاف ہیں، جبکہ ریپبلکن رہنماؤں نے بھی انتخابات پر منفی اثرات کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

فلوریڈا میں پریس کانفرنس کے دوران صدر ٹرمپ نے اشارہ دیا کہ فوجی کارروائی محدود کی جا سکتی ہے، انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایران کی بحریہ اور فضائیہ کو شدید نقصان پہنچایا جا چکا ہے اور یہ آپریشن توقع سے کہیں پہلے اپنے اہداف مکمل کرنے کے قریب ہے۔

مزید پڑھیں: امریکا اور اسرائیل نے ایران میں روسی قونصل خانے کو نشانہ بنادیا، ماسکو کا سخت ردعمل

Scroll to Top