حکومت کا جمعتہ الوداع پر عام تعطیل کا اعلان

حکومت سندھ نے جمعتہ الوداع کے موقع پر صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے تاکہ شہری مذہبی اجتماعات اور ریلیوں میں با آسانی شرکت کر سکیں۔

اس حوالے سے وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ جمعتہ الوداع کے دن سرکاری دفاتر بند رہیں گے۔ ناصر حسین شاہ کے مطابق سندھ حکومت نے اس دن کے مذہبی تقدس اور عوامی جذبات کو مدنظر رکھتے ہوئے تعطیل کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی کی ایک اہم شاہراہ کو ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے نام سے منسوب کیا جائے گا، تاہم انہوں نے واضح کیا کہ جمعتہ الوداع کے موقع پر شارع فیصل پر کسی بھی قسم کی ریلی نکالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: عیدالفطر پر کتنی سرکاری چھٹیاں ہوں گی؟اہم تفصیلات سامنے آگئیں

وزیر بلدیات نے مختلف مذہبی اور سیاسی تنظیموں سے اپیل کی ہے کہ وہ امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے اپنے روایتی اور پہلے سے طے شدہ راستوں پر ہی ریلیاں نکالیں۔ انتظامیہ نے شہر میں سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے ہیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔

دوسری جانب آج یوم علی کے موقع پر بھی ملک بھر کے چھوٹے بڑے شہروں میں جلوس برآمد کیے جا رہے ہیں۔

کراچی میں سکیورٹی خدشات کے پیش نظر صدر کے علاقے کی متعدد سڑکوں اور گلیوں کو کنٹینرز رکھ کر بند کر دیا گیا ہے جبکہ پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: عید الفطر 2026: نئے کرنسی نوٹ حاصل کرنے کا طریقہ اور سرکاری گائیڈ لائنزجانیے

حکام کے مطابق جلوسوں کے راستوں پر سخت نگرانی کی جا رہی ہے اور شہریوں سے تعاون کی اپیل کی گئی ہے تاکہ مذہبی تقریبات پرامن طریقے سے مکمل ہو سکیں۔

یہ بھی پرھیں: وزیراعظم رمضان ریلیف پیکج: کیا آپ 13 ہزار روپے کے اہل ہیں؟ اپنی اہلیت چیک کرنے کا طریقہ جانیں

Scroll to Top