واشنگٹن: امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی افواج نے آبنائے ہرمز کے قریب بارودی سرنگیں بچھانے والی 16 ایرانی کشتیاں تباہ کر دی ہیں۔
سینٹ کام کا کہنا ہے کہ امریکی فورسز ایرانی حکومت کی سمندری طاقت کم کر رہی ہیں اور جہاز رانی سمیت عالمی بحری سلامتی کی حفاظت کا عمل جاری رہے گا۔
یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ کا آبنائے ہرمز میں ایران کی 10 کشتیاں وجہاز تباہ کرنے کا دعویٰ
اس سے قبل امریکی صدر نے سوشل میڈیا پر بتایا کہ امریکی فورسز نے گزشتہ چند گھنٹوں میں سرنگیں بچھانے والی 10 کشتیوں اور جہازوں کو مکمل طور پر تباہ کر دیا ہے۔ دوسری جانب ٹروتھ سوشل پر جاری پیغام میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران نے بارودی سرنگیں بچھانے کی کوشش کی تو مزید کارروائیاں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اگر مائنز بچھائی گئی ہیں تو انہیں فوری ہٹا دیا جائے ورنہ ایران کو خوفناک نتائج بھگتنا ہوں گے۔

مزید پڑھیں: امریکا اور اسرائیل نے ایران میں روسی قونصل خانے کو نشانہ بنادیا، ماسکو کا سخت ردعمل
امریکی صدر کے مطابق مائنز کا ہٹایا جانا درست سمت میں بڑا قدم ہوگا، جبکہ ان کارروائیوں میں وہی ٹیکنالوجی اور میزائل استعمال کیے جا رہے ہیں جو منشیات سمگل کرنے والی کشتیوں کے خلاف استعمال ہوئے تھے۔ امریکی انٹیلی جنس کا کہنا ہے کہ ایسے اشارے ملے ہیں کہ ایران آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھا رہا ہے۔
U.S. forces eliminated multiple Iranian naval vessels, March 10, including 16 minelayers near the Strait of Hormuz. pic.twitter.com/371unKYiJs
— U.S. Central Command (@CENTCOM) March 10, 2026




