سڈنی: آسٹریلیا نے ایرانی خواتین فٹ بال ٹیم کی 5 کھلاڑیوں کو انسانیت کی بنیاد پر ویزا جاری کرتے ہوئے ملک میں رہنے کی اجازت دے دی ہے۔
رپورٹس کے مطابق آسٹریلوی وزیرِ داخلہ ٹونی برک نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ ایرانی خواتین فٹبال ٹیم کو یقین دلایا گیا ہے کہ وہ آسٹریلیا میں اب محفوظ ہیں اور یہاں قیام کر سکتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: معروف برازیلین ویمن فٹبالر نے اسلام قبول کر لیا،عمرہ کی ادائیگی
رپورٹس کے مطابق آسٹریلیا کی جانب سے جن کھلاڑیوں کو پناہ دی گئی ہے ان میں ٹیم کی کپتان زہرا غنبری، مڈفیلڈرز فاطمہ پسندیدہ، زہرا سربالی علی شاہ، مونا حمودی اور ڈیفنڈر عاطفہ رمضانی زادہ شامل ہیں۔ یہ خواتین کھلاڑی اے ایف سی ویمنز ایشین کپ 2026 کے سلسلے میں آسٹریلیا گئی تھیں۔ آسٹریلوی وزیرِ اعظم انتھونی البانیز کے مطابق 5 کھلاڑیوں نے مدد طلب کی تھی جنہیں محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ باقی ٹیم کو بھی مدد کی پیشکش کی گئی ہے۔




