ایکشن کمیٹی کے جتنے بھی امیدوار انتخابی میدان میں اترے کامیابی سمیٹیں گے، غلام مصطفی لالا

 مظفر آباد( کشمیر ڈیجیٹل)سینئر تجزیہ نگار،رہنما جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی غلام مصطفی لالانے کہا ہے کہ ہمارے سیاسی لیڈروں نے 70 سال سے لوگوں کو ٹرک کی بتی کے پیچھے لگایا ہوا ہے،جو کام عوامی ایکشن کمیٹی نے کیا وہ بچے سے لے کر بوڑھے تک سب کو معلوم ہے، جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے جتنے بھی امیدوار الیکشن کے میدان میں اتریں گے وہ کامیابی سمیٹیں گے۔

کشمیر ڈیجیٹل کو دیئے گئے خصوصی انٹرویو میں غلام مصطفی لالانےکہا کہ آزادکشمیر کے عوام باشعور ہو چکے ہیں،لوگوں کو معلوم ہے کہ کس نے کام کروایا ، جنرل الیکشن میں بنارسی ٹھگوں کوانجام دکھائی دے رہا ہے۔

کئی پیشگوئیاں کرنیوالے غلام مصطفی لالا کا کہنا تھا کہ میں نے بہت سے وزیراعظم دیکھے ہیں ، انوارالحق پہلا وزیراعظم ہے جو بلیک میل نہیں ہو رہا، لوگوں کو انوارالحق کا کردار سمجھ نہیں آرہا، وہ فی الحال وزیراعظم رہیں گے۔

انوارالحق نے جو بیوروکریسی کو لگام ڈالی ہے اس سے خوشی ہوئی ہے، انوارالحق کیساتھ جو بھی وزیرہیں وہ سب حلالہ کرا رہے ہیں،وزیراعظم کو ایک وزیرسے محفوظ رہنا ہوگا ڈسنے والا وہی ہوگا۔

مظفر آباد سے منتخب ہونیوالوں نے دارالحکومت کیلئے کچھ نہیں کیا۔خواجہ فاروق ، لطیف اکبر، فاروق حیدر کا کام کمشنرمظفر آبا دکررہے ہیں، زلزلہ کو19 سال ہو گئے، آج تک سلاٹر ہائوس نہیں بن سکا، کونسلر فنڈز نہ ملنے پر جیب سے اخراجات کررہے ہیں، کونسلرز کو کچھ کام کا بتایا جاتا ہے تو کہتے ہیں ہمارے پاس فنڈز نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک اب جنرل سٹور بن چکا ہے جہاں ضمیر کی خریدوفروخت ہوتی ہے ، سب ذمہ داری قومی لیڈروں کی ہے۔بازار کا ہول 6 ماہ سے ٹھیک نہیں ہوسکا،فادر آف سٹی ن لیگ ہے اور مادر آف سٹی پیپلزپارٹی کا ہے، دونوں پارٹیوں کے کارکنوں کا کام ہورہا ہے

انہوں نے کہا کہ کشمیر ان کے پاس ہے اور مسئلہ ہمارے پاس ہے ، کشمیر کے نام پر کچھ ٹینڈر بھراگیا ہے جس کے نام پر کچھ لوگ پکے پلازم ہیں اور کچھ پول کھاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عوامی ایکشن کمیٹی تمام جماعتوں کو بلڈوز کرکے دو تہائی اکثریت سے حکومت بنائے گی، غلام اللہ اعوان کا دعویٰ

Scroll to Top