21 مارچ تک مذاکرات نہ ہوئے تو عالمی جنگ چھڑ جائے گی، اسٹرولوجسٹ کا بڑا انکشاف

معروف ماہر نجوم (اسٹرولوجسٹ) سامعہ خان نے ایک نئی اور سنسنی خیز پیشگوئی کی ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے جو ایران کے شہید سپریم لیڈر علی خامنہ ای کے ساتھ کیا ہے، وہی سب اب عنقریب ان کے اپنے ساتھ ہونے والا ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں سامعہ خان نے کہا کہ 21 مارچ 2026 تک اگر امریکہ اور ایران کے درمیان جاری جنگ نہ رکی اور معاملات مذاکرات سے حل نہ ہوئے تو یہ لڑائی ایک عالمی جنگ میں بدل جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ اس وقت آسمان پر ستارے الٹے چل رہے ہیں۔ انہوں نے وضاحت کی کہ جو ستارے زمین کو مشکل وقت دے سکتے ہیں، وہ حیران کن طور پر 14 دن کے بجائے 2 ماہ تک الٹے چل رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ایران امریکہ جنگ، سابق پاکستانی سفیر ملیحہ لودھی نے صدر ٹرمپ کی پالیسیوں پر سوال اٹھا دیے

سامعہ خان کے مطابق اس وقت آسمان پر ستاروں کا موڈ بہت غصے والا ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ امریکہ اور بھارت میں حالات خراب ہوں گے۔ انہوں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ انہوں نے لوگوں کو دبئی میں سرمایہ کاری سے منع کیا تھا کیونکہ وہاں معاشی گراوٹ آئے گی۔ سعودی عرب کے بارے میں بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وہاں بھی مشکل وقت آئے گا اور پورے مشرق وسطیٰ میں بحران پیدا ہوگا۔

ماہر نجوم نے مزید کہا کہ ابھی یورپ میں بھی بحران آنا ہے اور برطانیہ نے تو ٹرمپ کو پہلے ہی انکار کر دیا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ جس طرح آیت اللہ خامنہ ای کا ستارہ گردش میں تھا، ویسے ہی اب ٹرمپ کا ستارہ بھی گردش میں ہے اور انہوں نے جو بویا ہے وہ اب جلد ہی کاٹیں گے۔

مزید پڑھیں: ایران کے نئے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کون ہیں؟

Scroll to Top