راولاکوٹ (کشمیر ڈیجیٹل)حکومت آزادکشمیر اور پاک فوج کے اشتراک سے راولاکوٹ میں چار روزہ’’یوتھ اینڈ میڈیا ورکشاپ‘‘شروع ہو گئی۔
ورکشاپ کے پہلے سیشن میں شرکاء کو نامی گرامی سکالرز نے بین الاقوامی سیاست ودرپیش چیلنجز ،کشمیر کے تاریخی پس منظر ، گورنس اور درپیش مسائل، سوشل میڈیا کے اثرات اور درپیش چیلنجز جیسے موضوعات پر لیکچر دئیے۔
ورکشاپ کا مقصد ففتھ جنریشن وار، سوشل میڈیا کے مثبت و منفی اثرات اور ڈِس انفارمیشن و مِس انفارمیشن جیسے اہم موضوعات پر آگاہی دینا ہے۔
مقررین نے سوشل میڈیا پر جھوٹی خبروں کے بڑھتے ہوئے رجحان پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وضاحت کی کہ دشمن قوتیں سنسنی خیز اور گمراہ کن معلومات پھیلا کر عوام میں بے اعتمادی پیدا کر رہی ہیں۔
ففتھ جنریشن وار کے تحت سوشل میڈیا کو بطور ہتھیار استعمال کیا جا رہا ہے تاکہ قومی بیانیے کو کمزور کیا جا سکے، شام، لیبیا اور سیریا جیسے ممالک کی مثالیں دیتے ہوئے بتایا گیا کہ کیسے جھوٹے پروپیگنڈے کے ذریعے ان ممالک کو خانہ جنگی میں دھکیلا گیا۔
ورکشاپ میں اس بات پر زور دیا گیا کہ عوام بالخصوص نوجوان کسی بھی خبر کو آگے بڑھانے سے پہلے اس کی تحقیق اور تصدیق کریں۔شرکاء نے ورکشاپ میں گہری دلچسپی لی اور مقررین سے سوالات کئےجن کے تسلی بخش جواب دئیے گئے۔
ورکشاپ کے پہلے سیشن کےاختتام پر شرکاء نے اس معلوماتی سیشن کے انعقاد پر پاک فوج اور حکومتِ آزاد کشمیر کا شکریہ ادا کیا اور مستقبل میں بھی ایسے پروگرامز منعقد کرنے کی خواہش ظاہر کی۔