کراچی میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ملک کی مجموعی معاشی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کے بعد جاری کردہ اعلامیے کے مطابق، اسٹیٹ بینک نے آئندہ تین ماہ کے لیے شرح سود کو 10.50 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق، مانیٹری پالیسی کمیٹی نے مختلف معاشی اشاریوں اور مہنگائی کی شرح کا جائزہ لینے کے بعد یہ اتفاق کیا ہے کہ موجودہ حالات میں شرح سود کو اسی سطح پر برقرار رکھنا ضروری ہے تاکہ معاشی استحکام کے تسلسل کو یقینی بنایا جا سکے۔ ماہرین کا ماننا ہے کہ اس فیصلے سے مارکیٹ میں بے یقینی کی کیفیت ختم ہوگی اور سرمایہ کاروں کو اپنے مستقبل کے منصوبے ترتیب دینے میں مدد ملے گی۔
یہ بھی پڑھیں: شرح سود میں کمی یا اضافہ؟سٹیٹ بینک آج مانیٹری پالیسی کا اعلان کریگا
The Monetary Policy Committee has decided to keep the policy rate unchanged at 10.5 percent in its meeting held on March 9, 2026.
— SBP (@StateBank_Pak) March 9, 2026
یاد رہے کہ سال 2026 کی پہلی مانیٹری پالیسی اسٹیٹ بینک نے 26 جنوری کو جاری کی تھی۔




