ایران جنگ میں امریکہ کو شکست ہوگی: چینی ماہر کی حیران کن پیشگوئی

چین کے پروفیسر ژوچن جیانگ جنہیں ان کی درست پیشگوئیوں کی وجہ سے ’چائنا نوسترادامس‘ کا لقب دیا گیا ہے، ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئے ہیں۔ پروفیسر جیانگ نے 2024 میں ایک لیکچر کے دوران تین بڑی پیشگوئیوں کا ذکر کیا تھا، جن میں سے دو سچ ثابت ہو چکی ہیں۔

پروفیسر جیانگ نے پہلے ہی بتا دیا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ دوبارہ اقتدار میں آئیں گے اور ان کے دور میں امریکہ اور ایران کے درمیان براہ راست جنگ چھڑ جائے گی۔ اب ان کی تیسری اور سب سے اہم پیشگوئی وائرل ہو رہی ہے، جس کے مطابق اس جنگ میں امریکہ کو شکست کا سامنا کرنا پڑے گا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان افغانستان کشیدگی ختم کرانے کیلئے چین متحرک ، خصوصی نمائندہ کابل بھیج دیا

پروفیسر جیانگ کے تجزیے کے مطابق، ایران اپنی جغرافیائی پوزیشن، پہاڑی راستوں اور پراکسی گروپس کے ذریعے امریکہ کو ایک طویل اور تھکا دینے والی جنگ میں الجھانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ٹرمپ نے ایران کی جوہری صلاحیتیں ختم کرنے کے لیے حملہ کیا، لیکن ایران کی جوابی حکمتِ عملی امریکہ کے لیے ناقابلِ برداشت ثابت ہو سکتی ہے۔ یہ پیشگوئی کسی جادو یا نجوم پر نہیں بلکہ ’تاریخی پیٹرنز‘ اور ’گیم تھیوری‘ پر مبنی ہے۔

Scroll to Top