صدر زرداری

مشرق وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی عالمی امن و استحکام کیلئے سنگین خطرہ بن سکتی ہے ، صدر زرداری

دبئی میں میزائل کے ملبے گرنے کے افسوسناک واقعے میں دو پاکستانی شہری جان کی بازی ہار گئے۔ اس واقعے پر صدرآصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندانوں کے ساتھ ہمدردی اور یکجہتی کا اعلان کیا ہے ۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے اپنے بیان میں کہا کہ مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی عالمی امن اور استحکام کے لیے سنگین خطرہ بن سکتی ہے ۔

انہوں نے خبردار کیا کہ خطے میں جاری تنازعات دیگر ممالک کو بھی متاثر کر سکتے ہیں اور اس کے نتیجے میں مزید انسانی جانوں کے ضیاع کا خدشہ موجود ہے ۔

صدرپاکستان نے زور دیا کہ تنازعات کا حل طاقت کے ذریعے نہیں بلکہ سفارت کاری، مذاکرات اور تحمل کے ذریعے تلاش کیا جانا چاہیے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:امن کو کمزوری سمجھنے والے مضبوط جواب کیلئے تیار رہیں،صدر زرداری کا دوٹوک پیغام

انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ خطے میں کشیدگی کم کرنے کیلئے فوری اور مؤثر اقدامات کرے تاکہ امن اور استحکام کو یقینی بنایا جا سکے ۔

دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے بھی جاں بحق پاکستانی شہریوں کے اہل خانہ کے ساتھ تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ یہ واقعہ پوری قوم کو غمزدہ کر گیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات میں قائم پاکستانی سفارتی مشن حکام کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے تاکہ حادثے کی مکمل تفصیلات حاصل کی جا سکیں اور ضروری اقدامات کیے جا سکیں ۔

وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ جاں بحق ہونے والے شہریوں کے اہلخانہ کو ہر ممکن معاونت فراہم کی جائے اور میتوں کی وطن واپسی کے عمل کو آسان بنایا جائے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:سرحد پار سے دہشت گردی ، برداشت کی حد ختم ہو چکی،ذمہ دار بچ نہیں بائیں گے ،صدر زرداری

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت پاکستان اس مشکل وقت میں سوگوار خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کے دکھ میں برابر کی شریک ہے ۔

Scroll to Top