بھارت

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ فائنل ، بھارت نے نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 256 رنز کا ہدف دیدیا

احمدآباد (کشمیر ڈیجیٹل)آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے فائنل میں بھارت نے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے کھیلتے ہوئے 256 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف دیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق احمدآباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے فائنل میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا جبکہ بھارتی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 255 رنز بنا کر نیوزی لینڈ کے لیے بڑا چیلنج کھڑا کیا ۔

بھارت کی جانب سے سنجو سیمسن ، ایشان کشن اور ابھیشک شرما نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا ۔ سنجو سیمسن نے 46 گیندوں پر 89 رنز کی عمدہ اننگ کھیلی ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:پی یس ایل 11 : 26 مارچ کو افتتاحی میچ لاہور قلندرز اور حیدرآباد کنگز کے درمیان کھیلا جائیگا

ایشان کشن نے صرف 24 گیندوں میں 54 رنز اور ابھیشک شرما نے 21 گیندوں پر 52 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلیں۔ شیوام دوبے نے 8 گیندوں پر 26 ناقابل شکست رنز بنا کر ٹیم کا اسکور مزید مستحکم کیا ۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے جیمز نیشم نے تین وکٹیں اپنے نام کیں جبکہ میٹ ہنری اور رچن وریندرا کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی ۔

فائنل الیوں میں  بھارتی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی جبکہ نیوزی لینڈ نے کول میک کونکی کی جگہ فاسٹ بولر جیکب ڈفی کو اسکواڈ میں شامل کیا ۔

میچ کے دوران شائقین نے گراؤنڈ میں زبردست جوش و خروش دیکھا اور بھارت کی مضبوط بیٹنگ نے نیوزی لینڈ کے لیے 256 رنز کا ہدف حاصل کرنا ایک بڑا چیلنج بنا دیا ہے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ فائنل ،مچل سینٹنر نے بھارتی شائقین کو خاموش کروانے پر نظریں جمالیں

یہ فائنل شائقین کے لیے ایک سنسنی خیز مقابلہ ثابت ہوگا اور نیوزی لینڈ کی ٹیم کو جیت کے لیے بھرپور کارکردگی دکھانے کی ضرورت ہوگی ۔

Scroll to Top