میرپور ہراسگی کیس، تحقیقات کیلئے 4 رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل

میرپور(کشمیر ڈیجیٹل ) آزاد کشمیر سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) میرپور خاور علی شوکت نے ایس ایچ او عمران احمد کیخلاف مبینہ ہراسگی کیس کی تحقیقات کیلئے 4 رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی ہے جو سات دن کے اندر اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔

یہ فیصلہ مدعیہ فرخندہ رحمان دختر فضل الرحمن مرحوم کی جانب سے دی گئی درخواست کے بعد کیا گیا، جس میں انہوں نے الزام عائد کیا تھا کہ ایس ایچ او تھانہ پولیس تھوتھال عمران احمد نے انہیں ہراساں کیا۔

اس شکایت پر مقدمہ نمبر 25/25 درج کیا گیا، جس میں دفعات APC-342, 506, 509 اور ZHA-18 شامل کی گئی ہیں۔

ایس ایس پی میرپور کے حکم نامے کے مطابق، انکوائری کمیٹی کے سربراہ اور ممبران درج ذیل ہیں1. سربراہ: عامر مشتاق نوابی (ایڈیشنل ایس پی میرپور)سربراہ تفتیشی ٹیم، عنصر علی (ڈی ایس پی سٹی میرپور)ممبر، سکندر اعظم(انسپکٹر ایچ او تھانہ پولیس تھوتھال) ممبر۔

صغری طاہر(اے ایس آئی متعینہ چیک پوسٹ منگلا)ایس ایس پی میرپور نے حکم دیا ہے کہ انکوائری کمیٹی 7 دن کے اندر تحقیقات مکمل کرکے رپورٹ پیش کرے۔

مزید برآں، پی ڈی ایس پی میرپور کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ کمیٹی کو قانونی معاونت فراہم کریں۔تحقیقاتی کمیٹی کو معاملے کے تمام پہلوؤں کا شفاف جائزہ لینے کی ہدایت کی گئی ہے۔

کمیٹی کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اپنی رپورٹ کو میرٹ پر مکمل کرے اور کسی بھی قسم کی دباؤ یا اثر و رسوخ سے آزاد ہوکر تحقیقات کرے۔
دریائے نیلم سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد، شناخت کیلئے سی ایم ایچ ہسپتال مظفرآباد منتقل

Scroll to Top