تربت: ہیڈ کوارٹر ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) میں لاء کالج تربت کے فیکلٹی ممبران اور طلبہ کے لیے ایک پروقار افطار ڈنر کا انعقاد کیا گیا، جس میں وزیراعلیٰ بلوچستان نے اپنی کابینہ کے 4 ارکان کے ہمراہ خصوصی شرکت کی۔ اس تقریب میں لاء کالج کے 8 اساتذہ اور 60 طلبہ بھی موجود تھے۔
اگرچہ یہ تقریب آئی جی ایف سی کے ساتھ بات چیت کے لیے ترتیب دی گئی تھی، تاہم وزیراعلیٰ بلوچستان اور ان کے وزراء کی اچانک آمد نے شرکاء کو خوشگوار حیرت میں ڈال دیا اور مہمانوں کی جانب سے اس اقدام کو بہت سراہا گیا۔ تقریب کے دوران وزیراعلیٰ بلوچستان اور آئی جی ایف سی نے مہمانوں کے ساتھ تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور طلبہ کی جانب سے پوچھے گئے مختلف سوالات کے جامع جوابات دیے۔

یہ بھی پڑھیں: مظفرآباد: عالمی یومِ خواتین پر ایل او سی کے دونوں اطراف کشمیری خواتین سراپا احتجاج
وزیراعلیٰ بلوچستان نے اس موقع پر طلبہ کے لیے دو اہم تعلیمی دوروں کا اعلان کیا، جن کے تحت طلبہ ہائی کورٹ کوئٹہ اور سپریم کورٹ اسلام آباد کا دورہ کریں گے۔ اس کے علاوہ دو طلبہ کے لیے انٹرن شپ کا بھی اعلان کیا گیا۔ آئی جی ایف سی نے مکران میڈیکل کالج تربت کے اساتذہ کی تنخواہوں کا مسئلہ بھی اٹھایا، جسے وزیراعلیٰ نے موقع پر ہی حل کر دیا۔ تقریب کے دوران نئے خودکار نظام کے ذریعے منتخب ہونے والے 4 اساتذہ میں تعیناتی کے خطوط بھی تقسیم کیے گئے۔





