افغان سرحد کے قریب سکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی میں دشمن کو بھاری نقصان پہنچایا گیا ہے ۔
پاک فوج کے ترجمان کے مطابق خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر سکیورٹی فورسز نے سرحدی علاقے میں دہشت گردوں کے ایک ٹھکانے کو نشانہ بنایا ۔ کارروائی کے دوران فورسز نے پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے خوارج کی ایک منظم تشکیل کو تباہ کر دیا ۔
ذرائع کے مطابق یہ کارروائی ایسے وقت میں کی گئی جب دہشتگرد عناصر سرحدی علاقے میں نقل و حرکت کر رہے تھے اور ممکنہ طور پرسکیورٹی فورسز یا شہری آبادی کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔
فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کے عزائم ناکام بنا دیے۔ شدید جھڑپ کے دوران دشمن کو بھاری جانی اور مالی نقصان اٹھانا پڑا جبکہ ان کے متعدد ٹھکانے بھی تباہ کر دیے گئے ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:پاک افغان سرحد پر بلوچستان میں پاکستان کی ’’سخت جوابی کارروائی‘‘ متعدد مقامات پر وسیع فوجی آپریشن
پاک فوج کے ترجمان نے کہا کہ ملک دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں اس وقت تک جاری رہیں گی جب تک دہشت گردی کا مکمل خاتمہ نہیں ہو جاتا ۔
انہوں نے مزید کہا کہ سیکیورٹی فورسز پاکستان کی سرحدوں کے تحفظ اور عوام کے امن و امان کو یقینی بنانے کے لیے ہر وقت تیار ہیں ۔
مقامی ذرائع کے مطابق علاقے میں سکیورٹی سخت کر دی گئی ہے اور مزید سرچ آپریشن جاری ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے کو ختم کیا جا سکے ۔ عوام نے سکیورٹی فورسز کی اس کامیاب کارروائی کو سراہا اور دہشت گردی کیخلاف ان کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:پاک افغان سرحد باجوڑسیکٹر کے قریب بڑا ایکشن، سکیورٹی فورسز نے حملہ آور پکڑ لیا
حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے پُرعزم ہے اور سکیورٹی فورسز کی مسلسل کارروائیاں اس عزم کا واضح ثبوت ہیں ۔ ایسے اقدامات سے نہ صرف سرحدی علاقوں میں امن قائم کرنے میں مدد ملے گی بلکہ ملک بھر میں استحکام کو بھی فروغ ملے گا ۔




