پاکستان مسلم لیگ (ن) ایک ویژن ،نظریے کا نام ہے: جمیلہ خاتون

مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل)مرکزی جوائنٹ سیکرٹری خواتین ونگ پاکستان مسلم لیگ ن آزاد کشمیرجمیلہ خاتون نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن ایک ویژن اور نظریہ کا نام ہے۔

جمیلہ خاتون کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ ن نے ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کیا۔ قائد مسلم لیگ ن نوازشریف نے اس ملک کو ایٹمی پاکستان بنایا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:آزادپتن سے دھیرکوٹ کی میمونہ کی لاش مل گئی، ورثاء کے سپرد

جمیلہ خاتون نے ڈسٹرکٹ مظفرآباد کے نومنتخب عہدیداران یوتھ ونگ ضلع مظفرآباد راجہ صلاح الدین،، جنرل سیکٹری عمران شیخ،، سیکرٹری اطلاعات و نشریات نوید کیانی کو مبارکبادپیش کی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:تیرہویں آئینی ترمیم کی اہم شقیں ہائیکورٹ آزادکشمیر میں چیلنج

جمیلہ خاتون کا کہنا تھا کہ امید ہے نو منتخب ممبران یوتھ ونگ کو مضبوط کرنے میں اہم کردار ادا کریں گے۔

میاں محمد نواز شریف معمار پاکستان کے ویژن کے مطابق پارٹی کی مضبوطی کیلئے اپنا کردار ادا کریں گے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:دبئی میں سونا عالمی قیمت سے بھی سستا مگر پاکستان میں مہنگا! وجہ کیا ہے؟

انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن آزاد کشمیر میں الیکشن جیت کر حکومت بنائے گی۔اور جس طرح پاکستان میں میاں محمد شہباز شریف وزیراعظم پاکستان اور پنجاب میں وزیر اعلٰی پنجاب مریم نواز کی قیادت میں پاکستان ترقی کررہا ہے اسی طرح الیکشن جیت کر آزادکشمیر میں بھی ترقی کا عمل دوبارہ شروع ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن آزاد کشمیر صدر جماعت شاہ غلام قادر،سابق وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر ،،سینئر نائب صدر راجہ مشتاق احمد منہاس،،سیکرٹری جنرل چوہدری طارق فاروق کی قیادت میں متحد اور منظم ہے۔

Scroll to Top