باغ (کشمیر ڈیجیٹل، عاصم چغتائی سے ) مقامی مزدور طبقے نے حکومت آزاد کشمیر سے فوری طور پر اہم اپیل کر دی ہے ۔
مزدوروں نے کہا ہے کہ رمضان المبارک میں کام نہ ملنے اور عید کے قریب پہنچنے کی وجہ سے ان کی مالی صورت حال انتہائی خراب ہو گئی ہے ۔
مزدوروں نے بتایا کہ رمضان کے دوران روزانہ کی مزدوری نہیں ملتی اور اس سے ان کے گھرانے کی بنیادی ضروریات پوری کرنا مشکل ہو گیا ہے ۔
عید قریب ہے اور ہمارے بچے بھی عید کی خوشیوں میں شریک ہونا چاہتے ہیں مگر ہماری جیبیں خالی ہیں ۔
مزدوروں نے کہا کہ مہنگائی میں اضافہ اور روزمرہ ضروریات کی قیمتوں میں اضافے نے غریب اور مزدور طبقے کی زندگی مزید مشکل بنا دی ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:آزاد کشمیر: ڈڈیال کے ہیلتھ ورکرز کا حکومت کیخلاف احتجاج، سڑکوں پر نکل آئے
مزدوروں نے حکومت سے درخواست کی ہے کہ فوری طور پر انہیں مالی امداد، راشن، یا کوئی ایسا پروگرام فراہم کیا جائے جس سے وہ عید کی خوشیوں میں اپنے بچوں کو شریک کر سکیں ۔
انہوں نے زور دیا کہ حکومت کی توجہ نہ صرف موجودہ مہنگائی کے اثرات کو کم کرنے کیلئےتضروری ہے بلکہ یہ سماجی انصاف اور انسانی ہمدردی کے تقاضے بھی ہیں ۔
مزدور طبقے نے یہ بھی کہا کہ اگر حکومت بروقت امداد فراہم نہیں کرتی تو رمضان اور عید کے دوران ان کے گھرانےکیلئے کھانے پینے اور دیگر بنیادی ضروریات کا بندوبست کرنا ناممکن ہو جائے گا ۔
انہوں نے مقامی خیراتی اداروں اور سماجی تنظیموں سے بھی اپیل کی کہ وہ فوری طور پر ضرورت مندوں کی مدد کریں تاکہ کوئی بچہ عید کی خوشیوں سے محروم نہ رہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:پاک فوج کا کرم سیکٹر میں افغان طالبان کے خلاف بڑا آپریشن
مزدوروں کی یہ اپیل اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ معاشرتی اور اقتصادی مدد کے بغیر کم آمدنی والے طبقے کیلئے عید کے تہوار میں حصہ لینا ایک بڑا چیلنج بن گیا ہے، اور حکومت کی فوری توجہ اس مسئلے کے حل کیلئے ناگزیر ہے ۔




