پاک فوج کی جانب سے افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی گئی ہیں۔ کرم سیکٹر میں سرحدی علاقوں میں انجام دی جانے والی حالیہ آپریشنز میں افواج نے زمینی اور فضائی اقدامات کے ذریعے متعدد دشمن ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق فوج نے بھاری آرٹلری کے ذریعے افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کی پوسٹوں کو تباہ کیا، جس کے نتیجے میں دشمن کی کارروائیوں کی صلاحیت میں نمایاں کمی آئی ہے ۔
ذرائع نے بتایا کہ یہ کارروائیاں آپریشن “غضب للحق” کے تحت جاری ہیں اور فوج کا مقصد دشمن کے تمام اہداف کے مکمل خاتمے تک آپریشن کو جاری رکھنا ہے ۔
پاک فوج کی طرف سے کیے جانے والے یہ اقدامات سرحدی سیکیورٹی کو مستحکم کرنے اور افغان طالبان اور دیگر انتہا پسند گروہوں کی نقل و حرکت محدود کرنے کی حکمت عملی کا حصہ ہیں ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:‘آپریشن غضب للحق’پاک فوج کی بڑی کارروائی: قندھار میں افغان طالبان کا 205 کور بریگیڈ ہیڈکوارٹر تباہ
آپریشن کے دوران بھاری آرٹلری اور فضائی سپورٹ کا استعمال دشمن کی پوسٹوں اور ہتھیاروں کے ذخائر کو نشانہ بنانے کیلئے کیا گیا، جس سے علاقے میں دشمن کی سرگرمیوں پر مؤثر کنٹرول حاصل کیا گیا ۔
فوجی ذرائع کے مطابق، کارروائیوں کا مقصد نہ صرف فوری خطرات کا خاتمہ کرنا ہے بلکہ سرحد کے اس حساس حصے میں طویل مدتی امن و سلامتی کو یقینی بنانا بھی ہے۔
پاک فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ فوجی کارروائیاں موثر انداز میں جاری ہیں اور دشمن کے خلاف مکمل کامیابی حاصل ہونے تک آپریشن جاری رکھا جائے گا ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:آپریشن غضب للحق: پاک فوج کی کامیاب فضائی کارروائی، ننگرہار میں دشمن کی خوگانی بیس تباہ
سیکیورٹی فورسز کی جانب سے کیے جانے والے یہ اقدامات مقامی اور بین الاقوامی امن و استحکام کیلئےبھی اہم ہیں، اور اس سے سرحدی علاقوں میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے میں مدد ملے گی ۔




