اعلان

آئی سی سی کا ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کے ناموں کا اعلان

اسلام آباد (کشمیر ڈیجیٹل) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کیلئے نامزدگیوں کا اعلان کر دیا ہے ۔

پاکستان کے صاحبزادہ فرحان آئی سی سی کی جانب سے پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کیلئے نامزد کیے گئے کھلاڑیوں میں شامل ہیں ۔ صاحبزادہ فرحان نے 7 میچوں میں 76.60 کی اوسط اور 160.25 کے اسٹرائیک ریٹ سے 383 رنز بنائے جبکہ انہوں نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے ایک ایڈیشن میں 6 اننگز میں 383 رنز بنا کر سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ بھی اپنے نام کیا ۔

صاحبزادہ فرحان نے سری لنکا اور نمیبیا کیخلاف سنچریاں اسکور کیں۔ وہ T20 ورلڈ کپ میں دو سنچریاں بنانے والے واحد بلے باز ہیں۔ ہندوستان کے سنجو سیمسن بھی ان لوگوں میں شامل ہیں جنہیں آئی سی سی نے پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کیلئے شارٹ لسٹ کیا ہے ۔

اس کے علاوہ انگلینڈ کے ول جیکس، جنوبی افریقہ کے لونگی نگیڈی اور ایڈن مارکرم بھی نامزدگیوں میں شامل ہیں جبکہ نیوزی لینڈ کے رچن رویندرا، ٹم سیفرٹ اور امریکا کے شیڈلی فن اسکولوک کو بھی بہترین کھلاڑی نامزد کیا گیا ہے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:پنک بال آسٹریلیا ، انگلینڈ ایشز سیریز میں ممنوع قرار

آئی سی سی پلیئر آف دی ٹورنامنٹ برائے T20 ورلڈ کپ کے نامزد امیدواروں میں سنجو سیمسن (بھارت)صاحبزادہ فرحان (پاکستان)راچن رویندرا (نیوزی لینڈ)ٹم سیفرٹ (نیوزی لینڈ)ول جیکس (انگلینڈ)ایڈن مارکرم (جنوبی افریقہ)لونگی نگیڈی (جنوبی افریقہ) اور شیڈلی وین شالک وِک شامل ہیں ۔

اس سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بنگلہ دیش کے خلاف ون ڈے انٹرنیشنل (ون ڈے) سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان کیا تھا ۔

تفصیلات کے مطابق شاہین شاہ آفریدی ون ڈے میں ٹیم کی قیادت جاری رکھیں گے، تین میچوں کی سیریز 11 سے 15 مارچ تک ڈھاکہ کے شیر بنگلہ نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلی جائے گی ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:بنگلا دیش میں ون ڈے سیریز کیلئے سکواڈ کا اعلان،2 اہم بیٹرز ڈراپ، نئے کھلاڑی شامل

بنگلہ دیش کی ون ڈے سیریز کے لیے 15 رکنی اسکواڈ :شاہین شاہ آفریدی (کپتان)عبدالصمد،ابرار احمد،فہیم اشرف ،فیصل اکرم،حارث رؤف،حسین طلعت،معاذ صداقت،محمد رضوان (وکٹ کیپر)،محمد وسیم جونیئر، محمد غازی غوری (وکٹ کیپر)،سعد مسعود،صاحبزادہ فرحان،سلمان علی آغا اور شمل حسین شامل ہیں ۔

Scroll to Top