دبئی مال میں غیر متوقع ملاقات: شیخ محمد بن زاید اور شیخ حمدان کا عوام کے ساتھ گھل مل جانے کا منظر وائرل

دو روز قبل دبئی مال آنے والے خریدار اس وقت حیران رہ گئے جب انہوں نے متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کو اپنے درمیان انتہائی قریب سے دیکھا۔ شیخ محمد بن زاید النہیان کے ساتھ دبئی کے ولی عہد، نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ دفاع شیخ حمدان بن محمد بن راشد المکتوم بھی موجود تھے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر دبئی میڈیا آفس کی جانب سے ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں اماراتی صدر اور وزیرِ دفاع کو وفد کے ہمراہ دبئی مال کا دورہ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

یہ دورہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب خطے میں کشیدگی جاری ہے اور ایران کی جانب سے داغے گئے درجنوں ڈرونز اور حملوں کو متحدہ عرب امارات کے فضائی دفاعی نظام نے ناکام بنایا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مال میں موجود خریدار اور ریسٹورنٹس میں بیٹھے افراد دونوں رہنماؤں کے گرد جمع ہوگئے، متعدد افراد نے ان کا خیر مقدم کیا اور اچانک ملاقات پر خوشی کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب کی پاکستان کو تیل فراہمی کی یقین دہانی، یانبو بندرگاہ کا استعمال ہوگا

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک اور ویڈیو میں گھانا سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کو دونوں رہنماؤں کے قریب آ کر شیخ حمدان اور شیخ محمد سے مصافحہ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ اس شخص نے ان کی خیریت دریافت کی جس پر خوش گوار جملوں کا تبادلہ ہوا۔ صدر شیخ محمد نے اس شخص سے دریافت کیا کہ آیا وہ خوش ہے؟ جس پر اس نے مسکراتے ہوئے اثبات میں جواب دیا۔ صدر نے اس شخص کے لیے متحدہ عرب امارات میں خوش گوار قیام کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by بوضاحي (@bo.dhahii)

Scroll to Top