نیویارک: امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملوں کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں مزید بڑھ گئیں۔
رپورٹس کے مطابق برینٹ خام تیل کی قیمت 83 ڈالرز فی بیرل کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔ عالمی منڈی میں اس اضافے کو خطے میں بڑھتی کشیدگی سے جوڑا جا رہا ہے۔
دوسری جانب ٹریڈنگ کے آغاز پر سونے کی قیمت میں بھی تقریباً 2 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ سونے کی فی اونس قیمت 88 ڈالرز کے اضافے سے 5176 ڈالرز ہو گئی۔
یہ بھی پڑھیں: مشرقِ وسطیٰ کشیدگی: امریکی فوجی اڈوں پر حملوں میں 160 امریکی ہلاک، ایرانی فوج کا دعویٰ
ادھر مختلف ممالک کی سٹاک مارکیٹس میں بھی مندی کا رجحان برقرار ہے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق کورین سٹاک ایکسچینج میں 6 فیصد جبکہ جاپان میں 3 فیصد گراوٹ دیکھی گئی ہے۔
عالمی مالیاتی منڈیوں میں یہ اتار چڑھاؤ خطے میں جاری صورتحال کے اثرات کو ظاہر کرتا ہے، جہاں سرمایہ کار غیر یقینی صورتحال کے باعث محتاط رویہ اختیار کیے ہوئے ہیں۔




