تہران: ایران نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مذاکرات کی پیشکش کو مسترد کرتے ہوئے امریکا کے ساتھ کسی بھی قسم کی بات چیت سے صاف انکار کر دیا ہے۔
ایرانی قومی سلامتی کونسل کے سربراہ علی لاریجانی نے سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر جاری کیے گئے اپنے بیان میں دوٹوک اعلان کیا کہ ایران امریکا کے ساتھ مذاکرات نہیں کرے گا۔ ایک اور بیان میں علی لاریجانی کا کہنا تھا کہ امریکی صدر ٹرمپ کے خود ساختہ خیالات نے مشرق وسطیٰ کو افراتفری کی دلدل میں دھکیل دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:کویت میں امریکی جنگی طیارہ ایف 15 گر کر تباہ، پائلٹ محفوظ رہا
یاد رہے کہ اس سے قبل ایک امریکی جریدے کو انٹرویو دیتے ہوئے ٹرمپ نے کہا تھا کہ وہ ایران کے نئے رہنما سے بات کرنے پر راضی ہیں اور انہوں نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ ایرانی رہنما بھی ان سے بات چیت کے خواہش مند ہیں۔ واضح رہے کہ ایران پر امریکا اور اسرائیل کے مشترکہ حملے کے بعد سے ایران کی جانب سے جوابی کارروائی کا سلسلہ جاری ہے جبکہ امریکا اور اسرائیل بھی ایران پر حملے جاری رکھے ہوئے ہیں۔
مزید پڑھیں: ایران جنگ،آبنائے ہرمز کی بندش، عالمی مارکیٹ میں تیل قیمتوں میں ہوشربااضافہ
لن نتفاوض مع الولايات المتحدة https://t.co/cvEweU8ODj
— Ali Larijani | علی لاریجانی (@alilarijani_ir) March 2, 2026




