بھمبر

بھمبر میں پاکستان زندہ باد ریلی، قوم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ ہے،مظاہرین

برنالہ (کشمیر ڈیجیٹل) پاکستان زندہ باد ریلی ،بھمبر شہر میں سماہنی چوک کے مقام پر سینکڑوں افراد نے پاکستان اور پاک فوج زندہ باد ریلی نکالی ۔

شرکاء نے دشمن بھارت کو پیغام دیاکہ پوری قوم مسلح افواج پاکستان کے ساتھ ہے ۔ پاکستان کی حفاظت کیلئے سول و مسلح افواج کے شہداء کی عظیم قربانیوں کو سراہا گیا ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:کشمیری عوام پاک آرمی سے اظہار یکجہتی کے لیے سڑکوں پر نکل آئے

مظاہرین نے واضح کیا کہ پاکستان نے افغان باشندوں کی چالیس سال سے زائد میزبانی کی آج کچھ گمراہ کن عناصر بھارت کی آشیر باد پر فتنہ الخوارج کا حصہ ہیں ۔

ایسے عناصر کاخاتمہ وقت کی ضرورت ہے ۔ دشمن بھارت کے تمام ہتھکنڈے ناکام ہوں گے ۔ پوری کشمیری قوم ایل او سی ،اندرونی و بیرونی محاذ پر پاک افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:کشمیری عوام کا پاک فوج سے اظہار یکجہتی ، راولاکوٹ کی فضاء نعروں سے گونج اٹھی

امریکہ و اسرائیل کی طرف سے ایران پر حملے کی شدید مذمت کی گئی اوراتحاد اُمت کا پیغام دیا گیا ۔

Scroll to Top