مشرقِ وسطیٰ کی تیزی سے بدلتی ہوئی صورتحال اور’’آپریشن وعدہ صادق 4 ‘‘کے تناظر میں ایران کے سکیورٹی چیف علی لاریجانی نے دشمن قوتوں کو ایک طاقتور اور واضح پیغام جاری کر دیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق ایران کے سکیورٹی چیف علی لاریجانی نے ا پنے تازہ ترین بیان میں ایرانی عوام اور مسلح افواج کے بلند حوصلوں کی تعریف کرتے ہوئے دشمن کو سخت وارننگ دی ہے ۔
علی لاریجانی کا کہنا تھا کہ ایران کے بہادر سپاہی اور عظیم قوم متحد ہو کر عالمی جابروں کو ایسا ناقابلِ فراموش سبق سکھائیں گے جو تاریخ کا حصہ بن جائے گا ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:انسانی جانوں کے ضیاع کو روکنے کیلئے ایران میں فوری جنگ بندی ضروری ہے، عاصم افتخار
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ایران کی خود مختاری اور سالمیت پر حملہ کرنے والوں کو اپنی جارحیت کی بھاری قیمت چکانی پڑے گی اور ایرانی دفاعی نظام دشمن کے ہر وار کا دندان شکن جواب دینےکیلئے پوری طرح تیار ہے ۔
سیاسی و دفاعی تجزیہ کار علی لاریجانی کے اس بیان کو تہران کے پختہ عزم اور دفاعی برتری کی علامت قرار دے رہے ہیں ۔ اس بیان نے نہ صرف ایرانی عوام کے حوصلے بلند کیے ہیں بلکہ عالمی سطح پر یہ پیغام بھی دیا ہے کہ ایران اپنی سرحدوں کے تحفظ کے لیے کسی بھی حد تک جانے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:رائٹرز کی ایران کے سپریم لیڈر کی شہادت سے متعلق خبروں کی تردید
ایرانی سکیورٹی چیف نے مزید واضح کیا کہ خطے کا مستقبل صرف یہاں کے باسیوں کی مرضی سے وابستہ ہے اور بیرونی مداخلت کا دور اب ختم ہو چکا ہے۔ تہران میں اس بیان کو ایک “قومی پکار” کے طور پر دیکھا جا رہا ہے جس نے دفاعی حلقوں میں نئی روح پھونک دی ہے ۔




