راولاکوٹ (کشمیر ڈیجیٹل) کشمیری عوام نے راولاکوٹ میں ریلی نکال کر پاک فوج سے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔
گاڑیوں میں سوار شرکاء پاکستان اور آزاد کشمیر کے جھنڈے اٹھائے شہر کا چکر لگاتے ہوئے سکرین چوک پر جلسہ عام کے لیے جمع ہوئے ۔
مسلم کانفرنس کے رہنماؤں امجد اسلم، اعظم گل، اکرام منصف، اسرار فاروق، ظہور خان، اور قمر رشید ایڈووکیٹ نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:کشمیری عوام کا پاک فوج سے اظہار یکجہتی ، راولاکوٹ کی فضاء نعروں سے گونج اٹھی
پاک فوج بیک وقت دو محاذوں پر لڑ رہی ہے، فوج ہے تو امن ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ افغانستان کے خلاف جنگ جاری ہے ۔
افغانستان بھارت کی گود میں بیٹھ کر پاکستان کے خلاف سازشوں میں مصروف ہے، پاکستان کے خلاف جنگ اسرائیل اور بھارت کی ایماء پر شروع کی گئی ہے لیکن پاک فوج نے بھرپور جواب دیا ہے ۔
رہنماؤں نے کہا کہ پاک فوج نے آپریشن بُنیانِ مرسوع میں بھی تاریخی کامیابیاں حاصل کیں ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:خیبر پختونخوا عوام کا پاک فوج کیساتھ اظہاریکجہتی،دشمن کو منہ توڑ جواب دینے کاعزم
ریلی کے شرکاء کا کہنا تھا کہ اب حلقہ III میں ڈاکٹر عرفان اشرف کی قیادت میں عوامی راج ہوگا ۔
پونچھ کے لوگ پاکستانی فوج کے ساتھ کھڑے ہیں۔ افغانستان ہماری مساجد پر حملہ کرتا ہے اور خود کو مسلمان کہتا ہے۔ افغانستان کو بھارت اور اسرائیل استعمال کر رہے ہیں ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
واضح رہے کہ اب تک پاک فوج نے افغانستان کی 40 چوکیوں پر قبضہ کیا ہے ۔




