قبضہ

افواج پاکستان کا افغان ٹاپ سر پوسٹ پر قبضہ ، افغان طالبان اپنی شلواریں چھوڑ کر فرار

افواجِ پاکستان نے افغان ٹاپ سر پوسٹ پر قبضہ کر لیا جہاں سے افغان طالبان اپنی شلواریں چھوڑ کردم دبا کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔

افواجِ پاکستان نے افغان سرحد پر واقع ٹاپ سر پوسٹ پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے اس پر اپنا قبضہ کر لیا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائی کے دوران افغان طالبان اپنی شلواریں چھوڑ کر بھاگ نکلے اور متعدد دشمن اہل کاروں کو پسپا ہونا پڑا ۔

ذرائع کے مطابق یہ کارروائی افغان طالبان کی بلااشتعال سرحدی دراندازی کے جواب میں کی گئی اور پاک فوج کی بھرپور پیش قدمی اور منصوبہ بندی کا نتیجہ ہے ۔

فوجی جوانوں کا حوصلہ بلند اور عزم مضبوط رہا جس کی بدولت دشمن کی چوکی پر قبضہ مؤثر طریقے سے حاصل کیا گیا ۔

پاک فوج کے مطابق یہ آپریشن سرحدی دفاع اور آپریشن ’’غضب للحق ‘‘ کا حصہ ہے، جس میں دشمن کو بھاری جانی و مالی نقصان پہنچانے کے دعوے شامل ہیں ۔

Scroll to Top