پاکستان آرمی کے انفنٹری A41 ریجمنٹ اور سپیشل سروسز گروپ (ایس ایس جی) کے جوانوں نے پاک افغان سرحد سے کافی اندر افغان چوکی پر قبضہ کر لیا ۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق جوان قبضہ شدہ چوکی اور گاڑیوں کے اوپر کھڑے ہو کر نعرے لگا رہے ہیں اور اپنی ذمہ داری کے ساتھ سرحدی دفاع میں نمایاں کردار ادا کر رہے ہیں ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:پاکستانی فورسز کی افغانستان میں کامیاب کارروائیاں، جنوبی سرحدی علاقے میں 20 طالبان ہلاک،درجنوں زخمی
ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی افغان طالبان کی بلااشتعال سرحدی دراندازی کے جواب میں کی گئی ہے, پاک فوج نے اس پیش قدمی کے دوران دشمن چوکیوں کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا اور متعدد سازوسامان پر قبضہ کیا ۔
حکام کے مطابق سرحدی جوانوں کا حوصلہ بلند ہے اور وہ کسی بھی جارحیت کا مؤثر جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔ یہ پیش قدمی پاک فوج کی سرحدی دفاع کی حکمت عملی اور آپریشن “غضب للحق” کا حصہ ہے، جس میں دشمن کو بھاری جانی و مالی نقصان پہنچایا گیا ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:پاک فوج کا افغان طالبان کی جارحیت کا بھرپورجواب، قندھار میں کور ہیڈکوارٹرز تباہ کر دیا
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائیاں کرتے ہوئے افغان پوسٹوں پر قبضہ کیا اور دشمن کی گاڑیاں بھی ضبط کر لی ہیں ۔




