رواں سال کامکمل چاند گرہن کب ہوگا؟ وقت اور مقامات کی تفصیلات سامنے آگئیں

کراچی سے محکمہ موسمیات نے اعلان کیا ہے کہ رواں سال کا پہلا مکمل چاند گرہن 3 مارچ کو ہونے جا رہا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق یہ سال کا پہلا مکمل چاند گرہن ہوگا جسے پاکستان کے مختلف شہروں میں جزوی طور پر دیکھا جا سکے گا۔ پاکستان میں اس چاند گرہن کا باقاعدہ آغاز دن ایک بج کر 44 منٹ پر ہوگا جبکہ دن 2 بج کر 50 منٹ پر چاند کو گرہن لگنا شروع ہو جائے گا۔

محکمہ موسمیات نے مزید تفصیلات بتاتے ہوئے کہا ہے کہ شام 4 بج کر 5 منٹ پر مکمل چاند گرہن کا آغاز ہوگا اور یہ شام 4 بج کر 34 منٹ پر اپنے عروج پر پہنچ جائے گا۔ اس کے بعد شام 5 بج کر 3 منٹ پر مکمل گرہن ختم ہونا شروع ہو جائے گا اور رات 7 بج کر 23 منٹ پر یہ عمل مکمل طور پر اختتام پذیر ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: جنرل (ر) شیر افگن کی بطور صدر آزاد کشمیر تقرری کا دعویٰ جھوٹا نکلا: فیکٹ چیک میں بھارتی سوشل میڈیا مہم کا بھانڈا پھوٹ گیا

پاکستان کے علاوہ یہ چاند گرہن ایشیا، آسٹریلیا، شمالی و جنوبی امریکا اور دیگر کئی مقامات پر بھی دیکھا جا سکے گا۔ فلکیاتی مظاہر میں دلچسپی رکھنے والوں کے لیے یہ ایک اہم موقع ہوگا کیونکہ پاکستان کے کئی حصوں میں اس کا جزوی نظارہ کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: یوٹیوب کے حرام ڈالروں پر پلنے والا بھگوڑا عادل راجہ اب افغانستان کا پالتو بن گیا، افغانی میڈیا نے بڑا تجزیہ نگار قرار دے دیا

Scroll to Top