المی اور مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بدھ کے روز بھی سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان دیکھنے میں آیا۔ عالمی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونا 13 ڈالر مہنگا ہو کر 5 ہزار 185 ڈالر کی سطح پر پہنچ گیا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں ہونے والے اس اضافے کے براہِ راست اثرات مقامی سطح پر بھی مرتب ہوئے، جس کے باعث سونے کی قیمتوں میں مزید اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: سونے کی قیمتوں کو پر لگ گئے، ملک بھر میں فی تولہ سونا 3 ہزار روپے سے زائد مہنگا ہو گیا
مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونا 1 ہزار 300 روپے مہنگا ہونے کے بعد 5 لاکھ 41 ہزار 262 روپے کا ہو گیا ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 1 ہزار 114 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 64 ہزار 44 روپے ہو گئی ہے۔ واضح رہے کہ منگل کے روز بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں 3 ہزار 400 روپے کا نمایاں اضافہ ہوا تھا۔
سونے کے ساتھ ساتھ چاندی کی قیمتوں میں بھی تیزی دیکھی گئی ہے۔ بدھ کو چاندی کی فی تولہ قیمت 268 روپے بڑھ کر 9 ہزار 554 روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔




