“میں نے 35 ملین لوگوں کی جان بچائی”، ٹرمپ نے پاک بھارت جنگ سمیت دنیا کی 8 جنگیں رکوانے کا پھر کریڈٹ لے لیا

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے دوسرے دور صدارت کے پہلے اسٹیٹ آف یونین خطاب میں پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ کا تذکرہ کیا ہے۔ انہوں نے ایک بار پھر پاک بھارت ایٹمی جنگ رکوانے کا سہرا اپنے سر سجاتے ہوئے کہا کہ انہوں نے دونوں ملکوں کے درمیان خطرناک تصادم کو روکا۔ صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم پاکستان نے خود میرے لیے کہا کہ میں نے 35 ملین لوگوں کی جان بچائی ہے۔

اپنے خطاب کے دوران صدر ٹرمپ نے امیگریشن، امریکی معیشت اور ڈرگ کارٹیلز جیسے اہم موضوعات پر بات کی۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے اب تک دنیا کی 8 بڑی جنگیں ختم کرائی ہیں۔ ان میں کمبوڈیا اور تھائی لینڈ کی جنگ، اسرائیل اور ایران کا تنازع، اور کانگو اور روانڈا کے درمیان جاری جنگیں شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ایران کیلئے بہت برا دن ہوگا، ٹرمپ کی پھر دھمکی، سرینڈر کا مطلب نہیں جانتے، تہران

صدر ٹرمپ نے غزہ کی جنگ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے یہ جنگ رکوائی اور جنگ بندی معاہدے کے ذریعے غزہ سے ہر زندہ یرغمالی کو واپس لائے۔ انہوں نے بتایا کہ تمام 28 مردہ یرغمالیوں کی لاشیں بھی برآمد کرائی گئیں جنہیں نکالنے کے لیے حماس اور اسرائیل نے مل کر کام کیا۔ امریکی صدر نے یہ بھی واضح کیا کہ وہ اب روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ کو ختم کرنے کے لیے بھرپور کوششیں کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: صدر ٹرمپ کا گرین لینڈ کے لیے ہسپتال بردار جہاز بھیجنے کا اعلان

Scroll to Top