سونا اور چاندی خریدنے والوں کے لیے بری خبر: قیمتوں میں آج پھر بڑا اضافہ

کاروباری ہفتے کے پہلے ہی روز بین الاقوامی مارکیٹس اور پاکستان میں سونے اور چاندی کی قیمتیں تیزی سے بڑھ گئی ہیں۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 3 ہزار روپے مہنگا ہونے کے بعد 5 لاکھ 36 ہزار 562 روپے کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 2 ہزار 572 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد یہ 4 لاکھ 60 ہزار 15 روپے کا ہو گیا ہے۔ عالمی مارکیٹ میں بھی فی اونس سونا 30 ڈالر اضافے کے ساتھ 5138 ڈالر پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: زیرِ استعمال سونے اور چاندی کے زیورات پر زکوٰۃ کا کیا حکم ہے؟وضاحت سامنے آگئی

صرف سونا ہی نہیں بلکہ چاندی کی قیمت میں بھی 146 روپے کا اضافہ دیکھا گیا ہے جس کے بعد فی تولہ چاندی 9 ہزار 94 روپے کی ہو گئی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی معاشی حالات اور سرمایہ کاروں کی بڑھتی ہوئی دلچسپی کی وجہ سے قیمتوں میں یہ اتار چڑھاؤ جاری رہ سکتا ہے۔

یاد رہے کہ سونا ہمیشہ سے ایک محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے اور جب حالات غیر یقینی ہوں تو لوگ اسے زیادہ خریدتے ہیں۔ پاکستان میں اب سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی جاتی ہے، جس کا فیصلہ گزشتہ برس کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: سونے کی قیمتوں میں ہزاروں روپے کا اضافہ: ایک ہی دن میں 7 ہزار سے ذیادہ کا اضافہ

Scroll to Top