مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل)نائب تحصیلدار میر گلفراز نے سینئر سول جج کی جانب سے جاری کردہ عدالتی فیصلے کو تسلیم کرنے سے انکار کرتے ہوئے انتقال منسوخ کر دیا۔
متاثرہ شخص ذوالفقار علی اعوان کے مطابق 29 نومبر 2025 کو سینئر سول جج کی عدالت نے مقدمہ ذوالفقار علی اعوان بنام میر اکرم و دیگر میں ایک سالہ توسیع کا حکم جاری کیا تھا اور متعلقہ انتقال کو برقرار رکھنے کی ہدایت کی تھی۔
مزید یہ بھی پڑھیں:مظفرآباد: ضلعی انتظامیہ کا گراں فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن، متعدد گرفتاریاں اور دکانیں سیل
متاثرین کے مطابق نائب تحصیلدار میر گلفراز نے عدالتی حکم پر عملدرآمد نہ کرتے ہوئے 15 فروری 2026 کو مذکورہ انتقال منسوخ کر دیا۔
متاثرین کا کہنا ہے کہ عدالتی فیصلے کے باوجود ریونیو ریکارڈ میں تبدیلی پر فریقین نے شدید تحفظات کا اظہار کیا اور اسے توہینِ عدالت کے مترادف قرار دیا جا رہا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:ہم اللہ کے ہیں اور بے شک ہم اُسی کی طرف لوٹنے والے ہیں،شہید لیفٹیننٹ کرنل گلفرازکا واٹس ایپ سٹیٹس وائرل
قانونی ماہرین کے مطابق ماتحت انتظامی افسران عدالتی احکامات کے پابند ہوتے ہیں اور انحراف کی صورت میں قانونی کارروائی عمل میں لائی جا سکتی ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:ٹی 20 ورلڈ کپ: پاکستان کے خلاف بڑے مقابلے سے قبل مارک چیپمین کا اہم بیان سامنے آگیا
متاثرہ فریق کی جانب سے اعلیٰ حکام اور عدالت سے توہین عدالت کیلئے رجوع کرنے کا عندیہ دیا گیا ہے۔




