بجلی 15 روپے فی یونٹ مسترد، پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز کا 27 فروری کو ریاست گیر احتجاج کا اعلان

مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل)بجلی کے ظالمانہ بلوں کی ترسیل اور جگا ٹیکس کیخلاف آزاد کشمیر پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن 27 فروری کو ریاست گیر احتجاج کا اعلان۔8 دسمبرکو پرائیویٹ سکولزکیلئے بجلی بل 15 روپے فی یونٹ جاری کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا۔تیسرا مہینہ شروع ہونے والا ہے، محکمہ برقیات پرائیویٹ سکولز کو 29.81 پیسے فی یونٹ بل علاوہ ٹیکس جاری کر رہا ہےجس میں ٹیکس کی رقم شامل کر کے 46 روپے فی یونٹ بن رہا ہے۔

ایپسکا نے دو بار وزیراعظم آزاد کشمیر کے ساتھ میٹنگ اور دو بار سیکرٹری برقیات کے ساتھ میٹنگ اور درخواست میں بھی یہ واضع کیا کہ مطابق حکومتی نوٹیفکیشن پرائیویٹ سکولز کو بلات جاری کیے جائیں۔

زبانی کلامی جمع شدہ خرچ سے ابھی تک حکومت اور محکمہ برقیات آگے نہیں بڑھا۔ہم ایسے ظالمانہ قوانین کو نہیں مانتے۔حکومت اگر چاہتی ہیکہ عوام کے جاہز حقوق بات چیت کے ذریعے انہیں مہیا نہ کئے جائیں بلکہ احتجاج کے راستے سے ہی بات مانی جائے گیتو پھر اب فیصلہ سڑکوں پر ہی ہو گا۔

27 فروری کو پورے آزاد کشمیر کے پرائیویٹ سکولز کے مالکان، طلبہ اور اساتذہ اپنے حق کے لیے سڑکوں پر ہوں گے۔ان خیالات کا اظہار سید اشتیاق حسین بخاری مرکزی صدر آزاد کشمیر پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن نے اپنے ایک اخباری بیان میں کیا۔انہوں نے کہا کہ پرائیویٹ سیکٹر اپنے جائز حق کیلئے ہر حد تک جانے کیلئے تیارہے۔
ہائیکورٹ آزادکشمیر،فیلڈ سٹاف کی بائیو میٹرک حاضری کا نوٹیفکیشن معطل

Scroll to Top