مظفر آباد پولیس کا کریک ڈائون،پے درپے کارروائیاں،بڑے ملزمان گرفتار

تھانہ پولیس سٹی مظفرآباد نے منشیات فروشوں و ناجائز اسلحہ کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن ،4ملزمان کو گرفتار کرکے منشیات اور اسلحہ برآمد کر لیا۔

ایس ایچ او تھانہ پولیس سٹی منظر حسین چغتائی کی ہمراہ ٹیم پہ در پہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف پے درپے کارروائیاں کی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: میرپورمیں ناجائز منافع خوروں کیخلاف سخت ایکشن،گرفتاریوں کا بھی انتباہ

پہلی کارروائی میں عادل رشید ولد عبد الرشید سکنہ راولپنڈی حال بور پائیں دھنی مائی صاحبہ مظفر آبادکو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں ہیروئن اور اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔

دوسری کاروائی میں نصیرالدین گیلانی ولد پیر نذیرالدین گیلانی سکنہ پشاں شریف ضلع نیلم حال رنجاٹہ سے چرس گردہ برآمد ہوئی، پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

تیسری کارروائی میں شفیق ولد رحمت اللہ سکنہ گلشن کالونی سے چرس گردہ برآمد ہوا اسے بھی سرکاری مہمان بنا لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:باغ پولیس کی بڑی کارروائی، سنوکر کلب سے متعدد طلباء گرفتار

چوتھی کاروائی میں محمد اعجاز خان ولد ریاض خان قوم جدون پٹھان سکنہ خواجہ محلہ سے بھاری مقدار میں چرس گردہ برآمد کیا گیا۔

پولیس نے ملزمان کیخلاف9C 9B اور 15 ضمن 2 AAکے تحت مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے،ملزمان سے اہم انکشافات متوقع ہیں۔ملزمان کے انکشافات پر مزید گرفتاریاں بھی متوقع ہیں۔

ایس ایچ او تھانہ سٹی منظر حسین چغتائی کے چارج سنبھالتے ہی دبنگ کارروائیاں کی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ایس ایچ او ڈڈیال کی کامیاب کارروائی، ڈکیتی کے ملزمان گرفتار، مال مسروقہ برآمد

عوامی حلقوں نے ایس ایچ او تھانہ پولیس سٹی اور انکی ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ آئندہ بھی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں عمل میں لائی جائیں گی۔

Scroll to Top