اترپردیش:دوران میچ شہد کی مکھیوں کاحملہ،امپائر ہلاک،کھلاڑی زخمی

اتر پردیش (کشمیر ڈیجیٹل)بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع اُناؤ میں واقع سپرو اسٹیڈیم میں کرکٹ میچ کے دوران شہد کی مکھیوں کے حملے سے سینئر امپائر مانیک گپتا کی موت ہو گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مانیک گپتا میچ کے اختتام کے بعد ڈرنکس بریک کے دوران دوسرے امپائر سے ملاقات کے لیے گئے تو اسی دوران شہد کی مکھیوں نے گراؤنڈ میں موجود لوگوں پر حملہ کر دیا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:نارمل کیٹیگری :ب فارم کی فیس 50 روپے، پراسیسنگ وقت 7 دن مقرر،نادرا

بھاگنے کی کوشش میں مانیک گپتا توازن برقرار نہ رکھ سکے اور گر پڑے جس کے بعد مکھیوں نے ان پر حملہ کر دیا۔ مکھیوں کے حملے میں کئی کھلاڑی بھی زخمی ہو گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ساتھی امپائر جگدیش شرما نے بتایا کہ سب لوگ مکھیوں سے بچنے کے لیے دوڑے مگر عمر زیادہ ہونے کی وجہ سے مانیک گپتا تیزی سے نہیں بھاگ سکے اور شدید حملے کا شکار ہو گئے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:کشیدگی میں اضافہ،دنیا کا سب سے بڑا امریکی بحری بیڑا بحیرہ روم پہنچ گیا

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ مانیک گپتا گزشتہ تقریباً 30 برس سے امپائرنگ کر رہے تھے، وہ اسٹیٹ پینل امپائر بھی تھے، ان کے انتقال پر کرکٹ حلقوں میں گہرے رنج و غم کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

کئی سالوں میں لوگوں نے شہد کی مکھیوں کے بہت سے حملے دیکھے ہیں، سب سے یادگار واقعہ دو سال قبل جنوبی افریقہ میں دیکھا گیا تھا، جب میزبان سری لنکا کے خلاف کھیل رہے تھے۔

ایسا ہی کچھ کل ہندوستان اے اور انگلینڈ لائنز کے درمیان ترویندرم میں کھیلے گئے چوتھے ون ڈے میچ کے دوران ہوا، جہاں اسٹیڈیم میں شہد کی مکھیوں کے ایک جھنڈ نے تماشائیوں پر حملہ کر کے 15 منٹ تک کھیل روک دیا۔

گرین فیلڈ انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں واقعات کا ایک غیر متوقع اور تکلیف دہ موڑ رونما ہوا، جب میچ اپنے 28ویں اوور میں ہی تھا کہ شہد کی مکھیاں شائقین پر برسنے لگیں اور اسٹیڈیم میں موجود بہت سے تماشائی زخمی ہوگئے۔ یہ سب ایک ویڈیو میں قید ہوا جو واقعے کے بعد وائرل ہوگیا۔

Scroll to Top